اربعین رھبر معظم انقلاب کی نگاہ میں

Thu, 09/08/2022 - 07:09

واقعہ اربعین اور اربعین پیدل مارچ دوسری قرن ھجری بلکہ یوں کہا جائے کہ پہلی قرن ھجری ہی میں برپا کیا گیا، حکومت ال بویہ میں اس کا توسعہ کیا گیا اور عصر صفویہ میں اس کے لئے خاص اھتمام ہوا، البتہ تیرھویں قرن ھجری علامہ ملا علی خلیلی تهرانی(رازی) کے زمانے میں اس پر خاص توجہ دی گئی ، (۱) پھر ایک مدت تک فراموش شدہ اس سنت حسنہ کو محدث نوری نے احیاء کیا اور مرحوم سید محمود شاهرودی جیسی شخصیتوں نے اس کے سلسلہ میں خاص اھتمام کیا ۔

رھبر معظم انقلاب اسلامی نے سن ۱۳۸۵ ھجری شمسی کے نوروز کے موقع پر دینے والے پیغام میں اربعین کی اھمیت جانب اشارہ کیا اور فرمایا : اربعین خود ایک بہار ہے ، عاشور کی پہلی کلی اربعین میں کھلی ، پہلی بار چشمہ محبت کہ جو اج تک چاہنے والوں کے دلوں میں جوش مار رہا ہے اربعین ہی میں پھوٹا ، پرکشش مقناطیس نے اپنے کام کا اغاز اربعین ہی سے شروع کیا ، اربعین کے دن امام حسین علیہ السلام کی زیارت ایک با برکت اقدام تھا جو ہر سال یکے بعد دیگرے مستقل اور مسلسل انجام پاتا رہا اور دنیا کو عاشور کے پیغام سے اگاہ کرتا رہا ۔(۲)

اربعین ، عصر عاشور سے لیکر بازار کوفہ و شام تک اور پھر دربار یزید ملعون تک ان واقعات کو پہنچانے کا میڈیا ہے کہ امام حسین علیہ السلام ، ان کے اصحاب با وفا ، ان کے بچوں اور کربلا میں موجود تمام خواتین نے برداشت کیا نیز عاشور کے بعد اسیر ہوکر امام سید سجاد علیہ السلام، حضرت زینب سلام اللہ علیھا اور دیگر اہل حرم نے جو سختیاں ان سنگ دل یزیدوں کے وسیلہ برداشت کی اسے رہتی دنیا کے کانوں تک پہنچانے کا بہترین اور موثرین میڈیا ہے ۔

دم توڑنے اور گھٹنے والے معاشرہ کی خصوصیت یہ ہے کہ عوام کو حقائق سمجھنے سے دور رکھا جاتا ہے اور اگر عوام سمجھ بھی گئی تو ظالم و جابر حکومت اس بات کی کوشش کرتی ہے کہ عوام کوئی عکس العمل پیش نہ کرنے پائیں ، کوفہ اور شام کے لوگوں نے جناب سید سجاد علیہ السلام اور حضرت زینت کبری سلام اللہ علیھا اور دیگر ال محمد صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کو دیکھ کر بہت سارے حقائق کو سمجھ لیا تھا مگر کسی میں جرائت اظھار نہ تھی ، کسی میں بھی یزید ملعون اور ابن زیاد لعین کے مقابل قیام کرنے کی ھمت نہ تھی ، یہ ایک سنگین بوجھ کے مانند لوگوں کے دلوں میں موجود تھا اور اربعین وہی دن اور کربلا وہ مقام جہاں ازاد فکر کے مالک افراد ظالم کے خلاف موقف کا اعلان کرتے ہیں اور مظلوم سے اپنی حمایت کا اعلان کرتے ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: صدرالإسلام خوئی ، مرحوم شیخ محمد امین ، مرآة الشرق ۔

۲: سن ۱۳۸۵ ھجری شمسی کے نوروز کے موقع پر رھبر معظم انقلاب اسلامی کا پیغام ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 41