مومن ترازو کا دو پَلؔہ

Wed, 07/20/2022 - 03:46

قال موسی ابن جعفر الکاظم علیہ السلام: الْمُؤْمِنُ مِثْلُ کفَّتَی الْمِیزَانِ کلَّمَا زِیدَ فِی إِیمَانِهِ زِیدَ فِی بَلَائِهِ ۔ (۱)

ساتویں امام حضرت موسی ابن جعفر الکاظم علیہ السلام نے فرمایا: مومن ترازو کے دو پَلؔہ کے مانند ہے ، جس قدر بھی اس کے ایمان میں اضافہ ہوگا اسی قدر اس کی بلاوں میں بھی اضافہ ہوگا ۔

حضرت علیہ السلام نے ایک دوسری حدیث میں فرمایا: تَفَقَّهوا فی دینِ الله فإنَّ الفقه مفتاحُ البَصیرة، وتَمامُ العِبادة و السّببُ إلی المنازل الرفیعة و الرُّتبِ الجَلیلة فی الدین و الدنیا، و فَضلُ الفَقیه علی العابد کَفَضلِ الشمسِ علی الکواکب و مَن لَم یَتَفَقَّه فی دینهِ لَم یَرضَ اللهُ لهُ عملاً ۔ (۲)

خدا کے دین میں غور و فکر کرو کیوںکہ دین میں غور و فکر، بصیرت کی چابھی ، عبادت کا کمال ، دین و دنیا میں اعلی ترین مقام و مرتبہ تک پہنچنے کا سبب ہے ۔ فقیہ کی عابد پر عظمت و برتری آفتاب کی ستاروں پر برتری و عظمت کے مانند ہے ، جو اپنے دین میں غور و فکر نہ کرے خداوند متعال اس کے عمل سے راضی نہ ہوگا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالہ:

۱: محمد باقر، مجلسی ، بحارالانوار، ج ۷۵، ص ۳۲۰ ۔

۲: ابن شُعبه حَرّانی ، تحف العقول ص ۴۱۰ ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
5 + 4 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 71