Wed, 04/06/2022 - 07:46
سوال: اگر کوئی لڑکی جسمانی لحاظ سے کمزور ہو اور روزہ رکھنے کی صورت میں شدید کمزوری کا احساس کرے تو کیا روزہ رکھے گی ؟
جواب : اگر مکلف [یعنی جس پر روزہ واجب ہے] کی حالت کچھ ایسی ہو کہ جسمانی کمزوری کی وجہ سے یا دن بڑا ہونے کی بنیاد پر روزہ رکھنا اس کے لئے سخت و دشوار ہو چاہے وہ کچھ کام کاج بھی نہ کرے اور مناسب غذا بھی کھائے تو اس حالت میں احتیاطا روزہ رکھے اور جب ناقابل تحمل سختی کا احساس کرے [یعنی برداشت سے باہر ہونے لگے] تو اس وقت روزہ توڑ دے اور اس کی قضا کرے ، اور اگر ناقابل تحمل سختی نوکری ، کام کاج ، تعلیم یا مطالعہ کی وجہ سے ہو تو بھی روزہ رکھے اور جب بھی ناقابل تحمل سختی کا احساس ہونے لگے تو وہ روزہ توڑ دے اور روزہ کی قضا بجالائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
Add new comment