حرم امام رضا میں علمائے کرام پر حملہ، دشمنوں کی ناپاک سازش

Wed, 04/06/2022 - 07:22
کشمیر

جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے حرم امام رضا علیہ السلام میں نامعلوم دہشت گرد کی جانب سے تین علمائے کرام پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا : اس طرح کے حملے اسلام اور ایران کے دشمنوں کی ناپاک سازش ہے جن کا مقصد ایران کے ماحول کو خراب کرنا ہے لیکن ایرانی حکومت اور ایرانی عوام نے ہمیشہ سے اس طرح کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

انہوں نے اس حملے میں شہید ہونے والے عالم دین حجت الاسلام اصلانی کے اہلخانہ کو تسلیت پیش کرتے ہوئے ان کے علو درجات اور زخمی دو علماء کرام کی جلد شفا یابی کی دعا کی۔

حجت الاسلام والمسلمین موسوی نے اس موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی خدمت میں بھی تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا : ہم اس دردناک واقعے میں ایرانی قوم کے ساتھ ہیں اور دشمنوں کی اس ناپاک سازش کے خلاف اپنی آواز بلند کرتے ہوئے اس دہشت گردانہ کاروائی کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

دوسری جانب انہوں ںے شجر کاری مھم میں شرکت کرتے ہوئے بہشت الزہرا (ع) پارک بڈگام میں تنظیمی کارکنوں کے ہمراہ چنار کا بوٹا لگایا اور شجر کاری کو مخلوقات خدا کی خدمت و راحت کا ایک بہترین ذریعہ بتایا ۔

انہوں نے دین اسلام میں شجر کاری کی اہمیت اور اجر و ثواب کی وضاحت کرتے ہوئے کہا: شجر کاری ایک بہترین صدقہ جاریہ ہے اور مخلوقات خدا کی خدمت اور راحت کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین موسوی نے کہا: درختوں سے نہ صرف انسان فائدہ حاصل کرسکتے ہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی کہیںدیگر مخلوقات بھی راحت محسوس کرسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: اگر کسی پارک میں سایہ دار درخت موجود نہ ہو تو ایسی پارک بے معنی ہو کر رہ جاتی ہے۔

واضح رہے کہ بہشت الزہرا(ع) پارک قصبہ بڈگام کی ایک معروف پارک ہے جو علاقہ میں نماز گاہ عاشورہ کے نام سے بھی موسوم ہے جہاں ہر سال انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے برآمد کئے جا رہے جلوس عاشورہ میں شامل لاکھوں لوگ نماز ظہرین ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چنار ہماری تہذیب و ثقافت اور تاریخ کے ساتھ جڑا ہوا ہے کشمیر کی جس پارک میں چنار کا درخت نہ ہو اسے یہاں پارک کہنا ایک مذاق سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی موجودہ تشویش ناک ماحولیاتی صورتحال کے پیش نظر شجر کاری کی اہمیت اور بھی بڑ چکی ہے ۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 84