مشارطہ، اپنےآپ سےشرط کرنا

Fri, 07/03/2020 - 13:05

خلاصہ: نظم کے ذریعہ انسان اپنے آپ کو کمال تک پہونچا سکتا ہے۔

مشارطہ، اپنےآپ سےشرط کرنا

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     انسان کو کمال تک پہونچنے کے لئے ضروری ہے کہ ہے کہ وہ اپنے آپ کو منظم کرے، اورکوئی بھی شخص اپنے آپ کو اس وقت تک منظم نہیں کرسکتا جب تک کہ وہ یہ نہ جانتا ہوکہ وہ اپنا وقت کہاں پر اور کیسے گزار رہا ہے، اور جوانسان یہ نہ جانتا ہو کہ وہ اپنا وقت کیسے اورکہاں گزار رہا ہے اس کا شمار غافلوں میں ہوتا ہے جیسا کہ خداوند متعال اس آیت میں ارشاد فرمارہا ہے: «وَلَا تَکُونُوا کَالَّذِینَ نَسُوا اللَّهَ فَأَنسَاهُمْ أَنفُسَهُمْ أُوْلَئِکَ هُمُ الْفَاسِقُونَ[سورۂ حشر، آیت:۱۹] اور خبردار ان لوگوں کی طرح نہ ہوجانا جنہوں نے خدا کو بھلا دیا تو خدا نے خود ان کے نفس کو بھی بھلا دیا اور وہ سب واقعی فاسق اور بدکار ہیں»۔
     اپنے آپ کو اس غفلت سے نکالنے کا پہلا قدم "مشارطہ" ہے،
     مشارطہ یعنی اپنے آپ سے اس بات کی شرط کرنا کہ میں اس کام کو انجام دونگا اور اس کام کو انجام نہیں دونگا،
     اگر انسان اس کام میں کامیاب ہوگیا تو وہاں سے اس کے کمال کی ابتداء ہوتی ہے یہاں تک کہ وہ اپنے آپ کو کمال کے اعلی درجوں تک پہونچا سکتا ہے،
     خدا ہم سب کو معصومین(علیہم السلام) کے بتائے ہوئے تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 42