ماہ رمضان کے آخری دن

Wed, 05/13/2020 - 11:28

خلاصہ: جس نے ابھی تک اس مہینہ سے فائدہ نہیں اٹھایا کم ازکم اب اس سے فائدہ اٹھا لیں، رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) ماہ رمضان کے آخری ایام میں اپنا بستر لپیٹ لیا کرتے تھے۔

ماہ رمضان کے آخری دن

بسم اللہ الرحمن الرحیم
   ہر سال  ہم لوگ بڑے شوق اور اشتیاق کے ساتھ ماہ رمضان کا انتظار کرتے ہیں لیکن ماہ رمضان کے دن کتنی تیزی سے گذر گئے ہم کو کچھ پتہ بھی نہیں چلا، نیک ایام ایسی ہی تیزی کے ساتھ گذر جاتے ہیں ان سے استفادہ کرنے والے استفادہ کرتے ہیں اور دوسرے لوگ غفلت میں ہی پڑے ہوئے ہوتے ہیں 
     اب اللہ کی مہمانی کے صرف کچھ ہی دن باقی رہ گئے ہیں ہم کو جو چاہئے وہ ان باقی ایام میں خدا سے طلب کرنا ہے، اس مہینہ میں اللہ کی رحمت اتنی زیادہ پھیلی ہوئی ہے کہ جو بھی اس کی رحمت سے محروم رہ گیا یقینا وہ نقصان اٹھانے والا ہے ایسا نقصان جس کی بھر پائی کبھی بھی ممکن نہیں ہے اسی لئے جبکہ یہ مہینہ ختم ہونے والا ہے تو ہمیں چاہئے کہ ہم اللہ کو اور زیادہ یاد کریں اور زیادہ سے زیادہ  اپنے آپ کو خدا سے قریب کرنے کی کوشش کریں تاکہ ہم محروم نہ رہ جائیں اسی لئے امام صادق(علیہ السلام) نے ان دنوں کے لئے یہ پڑھنے کے لئے فرمایا ہے: «أَعُوذُ بِجَلَالِ وَجْهِكَ الْكَرِيمِ أَنْ يَنْقَضِيَ‏ عَنِّي‏ شَهْرُ رَمَضَانَ أَوْ يَطْلُعَ الْفَجْرُ مِنْ لَيْلَتِي هَذِهِ وَ لَكَ قِبَلِي ذَنْبٌ أَوْ تَبِعَةٌ تُعَذِّبُنِي عَلَيْهِ؛ میں پناہ مانگتا ہوں تیری کریم ذات کے جلال سے کہ ماہ رمضان مجھ سے ختم ہو یا اس رات کی فجر طالع ہواور میں تیری بارگاہ میں کوئی گناہ یا ذمہ داری رکھتا ہوں جس پر تو مجھ  کو عذاب کرے»[کافی،ج۴،ص۱۶۰]۔
    خدایا اس مہینہ کے آخر میں ہمارے تمام گناہوں کو معاف کردے۔
*الكافي، محمد بن يعقوب کلینی، دار الكتب الإسلامية، تهران‏، ۱۴۰۷ ق‏، ج۴، ص۱۶۰.

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
3 + 15 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 109