ماہ رمضان قرآن کے نزول کا مہینہ

Thu, 05/07/2020 - 19:29

خلاصہ: ماہ رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا۔

ماہ رمضان قرآن کے نزول کا مہینہ

ماہ رمضان المبارک ایسا قیمتی گوہر ہے جس سے صحیح فائدہ حاصل کرنا، اسے ضروری حد تک پہچاننے پر منحصر ہے۔
یہ بات کہ ماہ رمضان روزہ رکھنے کے لئے منتخب کیا گیا ہے یا یہ بات کہ یہ مہینہ باقی مہینوں سے افضل ہے، یہ ایک بنیادی نکتہ کی وجہ سے ہے، وہ بنیادی نکتہ یہ ہے کہ قرآن جو لوگوں کی ہدایت کی کتاب ہے، اس مہینہ میں نازل ہوئی ہے۔ [ماخوذ از بیانات آیت اللہ مکارم شیرازی]
اللہ تعالیٰ کے اس بابرکت مہینے کی اہمیت کو جاننے کے لئے ہم اللہ تعالیٰ کے کلام کی سماعت کرتے ہیں، سورہ بقرہ کی آیت ۱۸۵ میں ارشاد الٰہی ہے: "شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِّلنَّاسِ وَبَيِّنَاتٍ مِّنَ الْهُدَىٰ وَالْفُرْقَانِ فَمَن شَهِدَ مِنكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ وَمَن كَانَ مَرِيضًا أَوْ عَلَىٰ سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ أُخَرَ يُرِيدُ اللَّـهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلَا يُرِيدُ بِكُمُ الْعُسْرَ وَلِتُكْمِلُوا الْعِدَّةَ وَلِتُكَبِّرُوا اللَّـهَ عَلَىٰ مَا هَدَاكُمْ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ"، "ماہ رمضان وہ (مقدس) مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا جو تمام انسانوں کے لئے ہدایت ہے اور اس میں راہنمائی اور حق و باطل میں امتیاز کی کھلی ہوئی نشانیاں ہیں جو اس (مہینہ) میں (وطن میں) حاضر ہو (یا جو اسے پائے) تو وہ روزے رکھے اور جو بیمار ہو یا سفر میں ہو تو اتنے ہی روزے کسی اور وقت میں (رکھے)۔ اللہ تمہاری آسانی و آسائش چاہتا ہے تمہاری تنگی و سختی نہیں چاہتا اور یہ بھی (چاہتا ہے) کہ تم (روزوں کی) تعداد مکمل کرو۔ اور اس (احسان) پر کہ اس نے تمہیں سیدھا راستہ دکھایا تم اس کی کبریائی و بڑائی کا اظہار کرو۔ تاکہ تم شکر گزار (بندے) بن جاؤ"۔
* مطالب ماخوذ از: بیانات آیت اللہ مکارم شیرازی۔
* ترجمہ آیت از: مولانا محمد حسین نجفی صاحب۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
9 + 6 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 67