ماہ مبارک رمضان میں اللہ سے وعدہ

Tue, 04/28/2020 - 06:38

خلاصہ: ماہ مبارک رمضان اللہ کے بندوں کے سال کا پہلا مہینہ ہے، اس لئے اللہ کے بندے اس مہینے میں اللہ سے وعدہ کرتے ہیں کہ ہم آج کے بعد اپنے آپ کو گناہ سے محفوظ رکھیں گے۔

ماہ مبارک رمضان میں اللہ سے وعدہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     ماہ مبارک رمضان میں سب سے بہترین کام خدا سے بندگی کے سال کے شروع میں عھد کرنا ہے کہ ہم گناہ اور معصیت کوچھوڑ دیں گے اور اللہ کی پناہ میں پوری طریقے سے آجائیں گے۔
     گناہوں سے دوری ایک ایسا حکم ہے جس کو خداوند متعال اور معصومین(علیہم السلام) نے زندگی کے ہر موڑ پر لوگوں کو دیا ہے اور اس کی بہت زیادہ تاکید بھی کی ہے۔
     کیونکہ خدا اور معصومین(علیہم السلام) کی ولایت اسی وقت حاصل ہو سکتی ہے جب اپنے آپ کو گناہوں کے دلدل سے محفوظ رکھا جائے جس کے بارے میں امام محمد باقر(علیہ السلام) اس طرح ارشاد فرمارہے ہیں: «لا تُنالُ وِلایَتُنا الّا بِالعَمَلِ و الوَرَع؛ ہمارے ولایت کو کوئی حاصل نہیں کرسکتا جب تک کہ وہ عمل نہ کرے اور اپنے آپ کو گناہوں سے نہ بچالے»[بحار الانور، ج:۶۷، ص:۹۸].
     اور خطبہ شعبانیہ جو ماہ مبارک رمضان کے لئے رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) نے شعبان کے آخری دنوں میں ارشاد فرمایا تھا اس میں آپ سب سے بہترین کام جو اس مہینے میں کرنا چاہئے اس کے لئے فرمارہے ہیں کہ: «أَفْضَلُ الْأَعْمَالِ فِی هَذَا الشَّهْرِ الْوَرَعُ عَنْ مَحَارِمِ اللَّهِ عَزَّ وَ جَلَّ؛ اس مہینے میں سب سے اچھا عمل خدا نے جن چیزوں سے منع کیا ہے ان سے اپنے آپ کو روکنا ہے»[بحار الانور، ج:۴۲، ص:۱۹۰].
*بحار الانوار، محمد باقر مجلسی، دار إحياء التراث العربي‏، بیروت، دوسری چاپ، ۱۴۰۳ھ۔

 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
6 + 5 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 108