انعام کا وعدہ

Sun, 07/01/2018 - 11:02

خلاصہ: جس کے اعمال اچھے ہوں گے وہ آخرت میں انعام کا حقدار ہوگا۔

انعام کا وعدہ

 

         حسن ایک بااخلاق اور نیک انسان ہونے کے ساتھ ایک ذمہ دار باپ تھا، وہ ہمیشہ اپنے بچوں کی اچھی تربیت میں کوشا رہتا تھا، وہ بچوں کی تربیت میں کوئی موقع نہیں چھوڑ تا تھا، لیکن اسکی تربیت کرنے کا انداز ہی الگ تھا۔

        یہ ان دنوں کی بات ہے جب بچوں کے امتحانات چل رہے تھے، حسن آفس سے جب گھر آیا تو کیا دیکھا بچے پڑھائی میں مشغول ہیں، وہ اپنے بچوں کو خوش کرنے کےلئے کہنے لگا:
         جو بھی 100 فیصد نمبر حاصل کرے گا میں اسے ایک کمپوٹر انعام میں دوں گا.
         اس کے بچوں میں سے ایک بچہ نے امتحان میں 100 نمبر حاصل کیے حسن بہت ہی خوش ہوا اور پھر اسے ھدیہ میں ایک کمپوٹر بھی دیا.
         میرے نوجوانو! اس بچہ کو انعام دیتے ہوئے باپ نے بیٹے سے کہا : بیٹے جس طرح تم اس چھوٹے سے امتحان میں کامیاب ہوئے اور تمہیں انعام دیا گیا اسی طرح خدا نے آخرت کے امتحان میں کامیاب ہونے والوں کے لئے انعام کا وعدہ کیا ہےاور فرمایا ہے:( وَ اَلَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا اَلصّٰالِحٰاتِ أُولٰئِكَ أَصْحٰابُ اَلْجَنَّةِ هُمْ فِيهٰا خٰالِدُونَ ﴿ بقره ۸۲﴾اور جو ایمان لائیں اور اچھے اعمال بجا لائیں، یہ لوگ اہل جنت ہیں، جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔
         لہذا اس ابدی انعام کو حاصل کرنے کے لئے ہمیشہ سعی اور کوشش کرو۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
5 + 3 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 80