خلاصہ: حدیث میں شعبان کے مختلف دنوں کے روزوں کی فضیلت بیان کی گئی ہے۔
حضرت امام رضا (علیہ السلام) فرماتے ہیں: "مَنْ صَامَ أَوَّلَ يَوْمٍ مِنْ شَعْبَانَ وَجَبَتْ لَهُ اَلرَّحْمَةُ وَ مَنْ صَامَ يَوْمَيْنِ مِنْ شَعْبَانَ وَجَبَتْ لَهُ اَلرَّحْمَةُ وَ اَلْمَغْفِرَةُ وَ اَلْكَرَامَةُ مِنَ اَللَّهِ " إلى أن قال " وَ مَنْ صَامَ ثَلاَثَةَ أَيَّامٍ مِنْ آخِرِ شَعْبَانَ وَ وَصَلَهَا بِصِيَامِ شَهْرِ رَمَضَانَ كَتَبَ اَللَّهُ لَهُ صِیامَ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ"، "جو شخص شعبان کے پہلے دن روزہ رکھے اس کے لئے رحمت واجب ہوجاتی ہے اور جو شخص شعبان میں سے دو دن روزہ رکھے اس کے لئے رحمت اور مغفرت اور کرامت واجب ہوجاتی ہے، یہاں تک کہ آپؑ نے فرمایا: اور جو شخص شعبان کی آخر میں سے تین دن روزے رکھے اور انہیں ماہ رمضان کے روزوں سے ملا دے تو اللہ اس کے لئے دو مسلسل مہینوں کے روزے لکھ دیتا ہے"۔ [وسائل الشیعہ، ج۱۰، ص۵۰۶، ح۲۷]
* وسائل الشیعہ، شیخ حرّ عاملی، مؤسسة آل البيت عليهم السلام لإحياء التراث ـ قم، ج۱۰، ص۵۰۶، ح۲۷۔
Add new comment