سودخوری کے نقصانات

Tue, 03/31/2020 - 22:32

خلاصہ: سودخوری کے طرح طرح کے نقصانات ہیں، انسان کو اس حرام کام سے بالکل بچنا چاہیے۔

سودخوری کے نقصانات

   سودخوری معاشرے میں اقتصادی اور معاشیاتی نظام کے توازن کو درہم برہم کردیتی ہے اور باعث بنتی ہے کہ سرمایہ ایک ہی طرف اکٹھا ہوتا رہے، کیونکہ کچھ افراد اس سے صرف نفع لیتے ہیں اور مالی نقصان دوسرے لوگوں کو ہوتا رہتا ہے۔
   یہ جو مالدار اور فقیر ممالک کا فرق دن بدن بڑھتا جارہا ہے تو اس کی ایک وجہ یہی ہے اور اس کے نتیجہ میں خون بہانے والی جنگیں وقوع پذیر ہوتی ہیں۔
   سودخور کا مقصد درحقیقت یہ ہوتا ہے کہ وہ اپنے پیسے کے صرف نفع کو دیکھتا ہے اور مقروض آدمی کے نقصان کو نہیں دیکھتا۔
   سودخوری معاشرے میں فقر و فاقہ کو بڑھاتی ہے۔ مقروض لوگوں کے دلوں میں سودخور افراد کا کینہ، نفرت اور عداوت آجاتی ہے۔
   سودخور افراد اپنے مال و دولت کو بڑھانے میں اتنے اندھے ہوجاتے ہیں کہ ان کے ہوش و حواس نہیں رہتے یہاں کہ لوگوں کی امداد، ہمدردی، تعاون، انسانی جذبات اور دوستی جیسی اقدار کا ادراک نہیں کرتے۔
سود دینے والا اگرچہ اپنی ضرورت کی وجہ سے سود دیتا ہے، لیکن ہرگز اس بے انصافی کو نہیں بھلاتا، کیونکہ اس کی محنت و مشقت کی کمائی کو سودخور لوٹ لیتا ہے اور سود لینے کے ذریعے مقروض آدمی کے سکون کو مسلسل دن رات اس سے چھین رہا ہوتا ہے۔ وہ اس سے اضافہ پیسہ لے کر اس کی زندگی کو تلخ کردیتا ہے۔ سودخور قرض کی اصل رقم پر اضافہ رقم لے کر مقروض آدمی پر بوجھ بڑھاتے ہوئے ستم ظریفی کرتا ہے۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 2 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 58