مقام معظم رهبری نے عید مبعث رسول اسلام صلی الله علیه و آله وسلم کے پر مسرت موقع پر پوری دنیا کے مسلمانوں کو مورد خطاب قرار دیا
رھبر انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای نے ابھی کچھ دیر پہلے اپنے خطاب میں امریکہ کے منہ پر ایک اور طمانچہ مارا۔
رھبر معظم نے فرمایا : امریکہ کہ رہا ہے ہم سے کرونا بیماری کی روک تھام اور معالجے کے لئے مدد کی درخواست کرو تو ہم ایران کی مدد کرنے کو تیار ہیں۔
رھبر معظم نے اس کے جواب میں فرمایا : پہلی بات تو یہ کہ خود امریکہ میں کافی تعداد اس بیماری میں مبتلا ہے اور وہاں کے چینل والے بتا رہے ہیں کہ خود امریکہ میں کافی اور ضرورت کے مطابق وسائل نہیں ہیں اور شدید کمی پائی جاتی ہے۔( لھذا پہلے اپنی ضرورت پوری کرو اور اپنی فکر کرو )
دوسرا یہ کہ امریکہ قابل اعتماد نہیں ۔
رھبر نے فرمایا : مجھے حقیقت کا علم نہیں لیکن امریکہ پر یہ الزام ہے کہ اس وائرس کو خود امریکہ نے بنایا ہے اگر یہ سچ ہو تو کون عاقل ہے جو اس وائرس کے علاج کے لئے اسی امریکہ پر اعتماد کرے جو اس کا بنانے والا ہے ؟
ہو سکتا ہے امریکہ علاج کے نام پر کوئی اور کام کرے کہ جس سے یہ وائرس ھمیشہ کے لئے باقی رہے۔
نیز ایران کو اپنے ڈاکٹروں پر اعتماد ہے اور ہمارے پاس قابلیت اور استعداد موجود ہے کہ ہم خود اس وائرس کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ ڈاکٹروں اور ماہرین کی ھدایات پر عمل کریں۔
Add new comment