درخت انسانی معاشرے کیلئے برکت کا باعث/آیۃ اللہ خامنہ ای

Sun, 04/16/2017 - 11:11

چکیده:یوم درختکاری کے مناسبت سے رھبر معظم کا پیغام

درخت انسانی معاشرے کیلئے برکت کا باعث/آیۃ اللہ  خامنہ ای

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےہفتہ ماحولیات اور یوم درختکاری کی مناسبت سےدو پودے لگائے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس کے بعد درخت اور سرسبز ماحول کو ہر ملک اور بشریت کے لئے برکت اور آبادی کا باعث قراردیا اور درخت لگانے ، درختوں کی حفاظت اور اسی طرح درختوں کوکاٹنے سے روکنے کے بارے میں اسلامی سفارش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: درخت لگانے یا درخت کے بارے میں حکام سے جو شکوہ ہے وہ یہ ہے کہ کبھی بعض جگہوں پر سیکڑوں درخت کاٹ دیئے جاتے ہیں جنھیں نہیں کاٹنا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نےفرمایا: بعض مفاد پرست افراد بڑے شہروں کے اطراف کی زمینوں پر غلط و ناجائز تصرف  اور سرسبز ماحول کو تباہ و برباد کرکے وہاں بلند و بالا عمارتیں تعمیر کرتے اور سرسبز جگہ کو سیمنٹ میں تبدیل کردیتے ہیں، اور اس قسم کے اقدامات سے ملک کے جنگلات کو بھی خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بڑے شہروں کے اطراف کے علاقوں میں غیر قانونی تصرف کو روکنے کے لئے پختہ عزم و ارداہ کی ضرورت پر تاکیدکرتے ہوئے فرمایا: شہروں کے اطراف کے سرسبز ماحول بالخصوص جنگلوں کی تباہی سے بشریت کے لئے متعدد مشکلات پیدا ہوں گی اور حکومت، پارلیمنٹ، عدلیہ اور میونسپلٹیوں میں اس موضوع سے متعلق حکام کو چاہیے کہ وہ اس غلط حرکت کو روکنے کے لئے سنجیدہ اقدام عمل میں لائیں۔

اس تقریب میں وزیر زراعت،ماحولیات محکمہ کے سربراہ،تہران کے میئر اور گورنر بھی موجود تھے۔

...................................

http://www.leader.ir/ur/content/10424

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
5 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 88