امربالمعروف اور نہی عن المنکر کے تین رتبے

Mon, 03/09/2020 - 14:16

خلاصہ: امربالمعروف اور نہی عن المنکر کے تین رتبوں کو مختصراً بیان کیا جارہا ہے۔

امربالمعروف اور نہی عن المنکر کے تین رتبے

   حق کی باتوں میں سے ایک حق کی بات جو انسان کو کرنی چاہیے وہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر ہے۔ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر، اسلام کے لازمی حصوں میں سے ہے۔ قرآن کریم کی کئی آیات میں اللہ تعالیٰ نے ان دو فرائض کی اہمیت کی تاکید کی ہے اور ان کو جامہ عمل پہنانے کی ترغیب دلائی ہے اور ان دو فرائض کو چھوڑنے والوں کی مذمت کی ہے۔
   سورہ توبہ کی آیت ۷۱ میں ارشاد الٰہی ہے: "وَالْمُؤْمِنُونَ وَالْمُؤْمِنَاتُ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءُ بَعْضٍ يَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنكَرِ وَيُقِيمُونَ الصَّلَاةَ وَيُؤْتُونَ الزَّكَاةَ وَيُطِيعُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ أُولَٰئِكَ سَيَرْحَمُهُمُ اللَّهُ إِنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ"، "اور مؤمن مرد اور مؤمن عورتیں یہ سب باہم دگریکرنگ و ہم آہنگ ہیں وہ بھلائی کا حکم دیتے ہیں اور برائی سے روکتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں۔ اور زکوٰۃ ادا کرتے ہیں۔ اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرتے ہیں۔ یہی وہ لوگ ہیں جن پر اللہ ضرور رحم فرمائے گا۔ یقینا اللہ زبردست ہے، بڑا حکمت والا ہے"۔
   امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے مختلف رتبے ہیں۔ پہلا رتبہ دل سے شروع ہوتا ہے۔ جس آدمی نے کسی منکر (برائی) کے ارتکاب کو دیکھا یا کسی معروف (نیکی) کو چھوٹتے ہوئے دیکھا تو اپنے ایمان کے تقاضے کے مطابق اپنے دل میں اُس برے کام کے کیے جانے پر اور اِس نیکی کے چھوٹنے پر نفرت کرے۔ نفرت اور دل کی پریشانی کے پہلے اثرات، انسان کے چہرے پر ظاہر ہوتے ہیں اور اس کا چہرہ بگڑ جاتا ہے۔
   دوسرا رتبہ زبان سے متعلق ہے۔ دوسرے مرحلہ میں مومن کو چاہیے کہ منکر کے مرتکب ہونے والے اور معروف کو چھوڑنے والے کو زبان کے ذریعے اپنی نارضگی کا اظہار کرے اور اسے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کرے، یا وعظ و نصیحت کرے، یا ارشاد و ہدایت کرے اور بہرحال اسے سیدھے راستے پر لائے۔
تیسرا رتبہ عمل سے متعلق ہے۔ مومن طاقت اور عمل کے ذریعے برائیوں کو روکتا ہے۔

* ترجمہ آیت از: مولانا محمد حسین نجفی صاحب۔
* اصل مطالب ماخوذ از: اخلاق در قرآن، آیت اللہ مصباح یزدی، ج۳، ص۳۳۹۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
15 + 4 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 42