ایسا ہوتا ہے حقیقی شیعہ

Wed, 02/26/2020 - 16:32

خلاصه: امام باقر علیه السلام ایک حدیث میں اپنے حقیقی شیعوں کی علامتوں کرتے کر تے ہوئے ان کی عظمت کو اجاگر فرماتےہیں

زبانی دعوی کرنے والے شیعہ دنیا میں بہت سے مل جاتے ہیں، اکثر افراد اپنے آپ کو شیعہ کہتے ہوئے اور کہلاتے ہوئے مل جائیں گے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ حقیقی شیعہ وہ ہے جن میں وہ علامات پائی جائیں جسے ہمارے پانچویں امام حضرت محمد باقر علیہ السّلام نے بیان فرمائی ہیں۔
آپ فرماتے ہیں: ما شيعتنا إلا من اتقى الله وأطاعه وما كانوا يعرفون إلا بالتواضع والتخشع وأداء الأمانة و۔۔۔۔۔۔۔.
حقیقی شیعوں کی صفات اور خصوصیات بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں. 
کوئی شخص بھی اس وقت تک  ہمارا شیعہ نہیں ہوسکتا جب تک وہ  تقوی الھی اختیار نہ کرے اور اللہ کی اطاعت نہ کرے.
اور ہمارے شیعوں کو پہچانا نہیں جا سکتا ہے سوائے ان خصوصیات کے ذریعے
1. تواضع اور فروتنی.
2. عبادت میں خضوع و خشوع 
3. امانتداری 
4. کثرت سے ذکر الھی میں مشغول رہنا
5. صوم و صلواة (نماز و روزہ) کی پابندی
6. والدین کے ساتھ نیکی 
7. ھمسایےمیں موجود فقیروں ، مسکینوں ، مقروضوں اور یتیموں کا خیال رکھنا 
8. گفتار میں سچائی 
9. تلاوت قرآن کریم 
10. زخم زبان سے پرہیز 
اور ہمارا شیعہ اپنے قبیلے میں امین محسوب ہوا کرتے ہیں. 

,..........................................................

 تحف العقول 295

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 3 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 38