امام محمد باقر علیہ السلام کی زندگی پر ایک طائرانہ نظر

Sun, 04/16/2017 - 11:16

خلاصہ : محمد ابن علی ابن الحسین ابن علی ابن ابی طالب علیھم السلام کہ جن کا مشھور لقب باقر ہے آپ شیعیان حیدر کرار کے پانچویں تاجدار ولایت ہیں ۔

امام محمد باقر علیہ السلام کی زندگی پر ایک طائرانہ نظر

«محمد ابن علی ابن حسین ابن علی ابن ابی‌طالب علیھم السلام» مشهور امام باقر(علیہ السلام)کے نام سے ہیں آپ شیعوں کے پانچویں امام اور امام سجاد (علیہ السلام) کے بیٹے ہیں اور آپ کی ماں ام عبداللہ کہ جو بیٹی ہیں امام حسن مجتبی (علیہ السلام) کی ۔[۱] 
چونکہ امام باقر (علیہ السلام)کا نسب امام حسن اور امام حسین (علیھماالسلام) تک جا پہنچتا ہے اس لیے ان کے لقب :
ہاشمی ،علوی ،فاطمی،تھے ۔[۲]
آپ کو ہادی اور شاکر بھی کہتے تھے یعقوبی نے لکھا ہے کہ :باقر اس لیے کہتے تھے کہ انہوں نے علم کو پھیلایا۔[۳]
 آپ کی معروف کنیت ابوجعفر ہے ۔ [۴] 

ولادت
امام باقر(علیہ السلام) منگل کے دن [۵]یا جمعه کے دن پہلی رجب سال ۵۷ق کو مدینہ میں پیدا ہوئے ۔[۶] 
البتہ بعض نے اسی سال میں تین صفر بھی لکھا ہے ۔[۷] 
آپ واقعہ کربلا میں موجود تھے اور اپنے بچپن میں ان سب مظالم کو دیکھا ۔[۸] 

 نام گذاری
پیامبر اسلام(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) نے آپ کی ولادت سے  ۱۰ سال پہلے آپ کا نام محمد اور لقب باقر رکھا تھا جناب جابر اور باقر راویوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے ۔[۹]

شهادت
امام باقر(علیہ السلام)۷ ذی الحجہ سال ۱۱۴کو جام شھادت نوش کیا۔[۱۰] 
اب اس میں اختلاف پایا جاتا ہے کہ کس نے امام کو شھید کیا بعض منابع نے هشام ابن عبدالملک کو لکھا ہے ۔[۱۱] 
اور بعض نے ابراهیم ابن ولید  کو لکھا ہے کہ اس نے زہر دی ہے [۱۲] البتہ یہ بات واضح رہے کہ اس وقت ہشام ابن عبدالملک کی حکومت تھی ۔[۱۳]
امام باقر(علیہ السلام)نے  وصیت کی تھی کہ جس لباس میں وہ نماز پڑھتے تھے اسی لباس میں دفن کیا جائے ۔[۱۴] 
آپ کو قبرستان بقیع میں اپنے بابا امام سجاد (علیہ السلام) کے ساتھ دفن کیا گیا ۔[۱۵] 
امام (علیہ السلام) نے یہ وصیت بھی کی تھی کہ منا پر ان کے لیے ۱۰ سال تک ان کے مال میں سے عزاداری برپا کی جائے ۔[۱۶]

اولاد
آپ کی  بیوی  ام فروه سے حضرت امام صادق (علیہ السلام) تھے اور ایک بیوی کہ جو ام حکیم کے نام سے تھیں اور دو کنیزیں ام ولد کے نام سے تھیں ۔[۱۷]
کل ملا کر آپ کی اولاد کی تعداد ۷ ہے کہ جس میں سے ۵ بیٹے اور ۲ بیٹیاں ہیں :
۱۔ جعفر
۲۔ عبدالله . یہ  دو  ام فروه  قاسم ابن محمد سے تھے ۔
۳۔ ابراهیم
۴۔ عبیدالله. یہ  دو  ام حکیم کہ جو اسید ثقفی کی بیٹی تھی ان سے ہیں ۔
۵۔ علی
۶۔ زینب. یہ  دو  کنیز سے ہیں ۔
۷۔ ام سلمه،یہ بھی کنیز سے تھیں ۔[۱۸]
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حوالے جات:
۱۔ المفید، الارشاد، ج۲، ص۱۵۵.
۲۔ المفید، الارشاد، ج۲، ص۱۵۸؛ اعیان الشیعه، ج۸، ص ۳۹۰.
۳۔ یعقوبی، تاریخ یعقوبی، ج۲، ص۲۸۹.
۴۔ طبری، دلائل الامامة، ص۲۱۶.
۵۔ ابن طولون، الأئمة الإثنا عشر، ص۸۱؛ مجلسی، بحار الأنوار، ج‏۴۶، ص۲۱۲.
۶۔ طبری، دلائل الإمامة، ص۲۱۵؛ طبرسی، إعلام الورى، ج‏۱، ص۴۹۸.
۷۔ مجلسی، بحار، ج۴۶، ص۲۱۲.
۸۔ یعقوبی، تاریخ یعقوبی، ج۲، ص۲۸۹.
۹۔ کفایة الاثر، صص۱۴۴-۱۴۵.
۱۰۔ فرق الشیعة ۶۱؛ اعلام الوری به جای ماه ذو الحجة، ماه ربیع الاول را یاد کرده است. رجوع کنید به: ص۲۵۹.
۱۱۔ مصباح کفعمی، ۶۹۱.
۱۲۔ دلائل الامامة، ص۲۱۶؛ مناقب ابن شهر آشوب ج۴، ص۲۲۸.
۱۳۔ تاریخ یعقوبی، ج۲، ص۲۸۹؛ مروج الذهب، ج۳، ص۲۱۹.
۱۴۔ شبراوى، الإتحاف بحب الأشراف، ص۲۸۷
۱۵۔ فرق الشیعة ۶۱، اصول کافی، ج۲، ص۳۷۲، ارشاد مفید، ج۲، ص۱۵۸، دلائل الامامة، ص۲۱۶، اعلام الوری، ص۲۵۹، کشف الغمة، ج۲، ص۳۲۷۷، تذکرة الخواص، ص۳۰۶، مصباح کفعمی، ص۶۹۱
۱۶۔ من لا يحضره الفقيه، ج‏۱، ص۱۸۲.
۱۷۔ مفید، ص، ۵۲۴.
۱۸۔ مفید ؛ امین الاسلام طبرسی، اعلام الوری باعلام الهدی، ترجمه عزیزالله عطاردی، ص.۳۷۵

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 9 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 64