خدا نے جنت کس پر حرام کی ہے

Wed, 01/22/2020 - 17:12
خدا نے جنت کس پر حرام کی ہے

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     نیک اور اچھے کاموں کو انجام دینا ہر مسلمان کے لئے ضروری ہے لیکن ان کے ساتھ ساتھ برے کاموں سے اپنے آپ کو بچاجا اس سے زیادہ ضروری ہے، 
     یعنی جن کاموں کو انجام دینے کے لئے خدا نے منع کیا ہے ان کو انجام نہ دیا جائے، مثال کے طور پر جھوٹ بولنا، غیبت کرنا، لوگوں پر تہمت لگانا، فحاشی کرنا وغیرہ۔۔۔۔۔ 
     جب انسان اس طرح کے کاموں کو انجام دیتا ہے تو خداوند عالم کے عذاب کا شکار ہوتا ہے، جس کے بارے میں رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) فرما رہے ہیں: «إِنَ‏ اللَّهَ‏ حَرَّمَ‏ الْجَنَّةَ عَلى‏ كُلِّ فَحَّاشٍ بَذِي‏ءٍ، قَلِيلِ الْحَيَاءِ، لَايُبَالِي مَا قَالَ، وَ لَامَا قِيلَ لَه؛ خدا نے جنت کو ہر اس شخص پر حرام قرار دیا ہے جو فحاشی(گالی دینا) کرتا ہے، اور جس کی حیاء کم ہوگئی ہے، اور اسے یہ فکر نہیں ہوتی کہ وہ کیا کہہ رہا ہے اور اس کے بارے میں کیا کہا جارہا ہے»[كافي, ج:۴، ص:۸]۔  
     یہ ان بعض چیزوں میں سے ہے جن کو خدا نے انجام دینے سے منع کیا ہے۔
*كافي، محمد بن يعقوب كلينى، دار الكتب الإسلامية، ۱۴۰۷ق.

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
3 + 5 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 18