کھانا کھانے کے اصول حضرت فاطمہ زہرا کی نگاہ میں

Thu, 02/13/2020 - 16:16

خلاصہ:اسلام نے بہت سے مقامات پر کھانا کھانے کے آداب بیان کیے ہیں ان میں سے کچھ آداب حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا نے بیان فرمائے ہیں

حضرت فاطمہ زہراؑ فرماتی ہیں:
جو شخص غذا تناول کرنے کے بعد اپنے چکنے اور غذا میں ڈوبے ہوئے ہاتھوں کو دھوئے بغیر سو جائے تو اپنے سوا کسی اور کو ملامت نہ کرے-
کھانے کے بارہ اصول ہیں جن میں سے چار واجب (ضروری)ہیں وہ یہ ہیں: ۱۔اللّہ کی معرفت رکھنا، ۲۔اللّہ کی نعمتوں پر راضی رہنا، ۳۔کھانے سے قبل بسم اللّہ پڑھنا، ۴۔اللہ کا شکریہ ادا کرنا۔
چار چیزیں مستحب ہیں وہ یہ ہیں: ۱۔ ہر کھانے سے قبل وضو کرنا، ۲۔بائیں جانب بیٹھنا، ۳۔بیٹھ کر کھانا کھانا، ۴۔ تین انگلیوں سے کھانا۔
چار اصول کا تعلق ادب سے ہے وہ یہ ہیں: ۱۔چھوٹے نوالے لینا، ۲۔جو کچھ سامنے ہے اس سے کھانا، ۳۔کھانے کو اچھی طرح چبانا اور اچھی طرح نرم کر کے کھانا، ۴۔کھانے کے دوران کم سے کم دوسروں کے چہروں کی طرف دیکھنا-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 عوالم العلوم والمعارف والاحوال..ج۱۱،ص۹۲۰، مولف:عبد الله بن نور الله بحرانی اصفهانی،ناشر:مؤسسه امام مهدی،قم،۱۴۱۳،چاپ دوم

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 3 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 46