غریب کو کھانا کھلانے کا ثواب

Sat, 11/02/2019 - 17:02

خلاصہ: قرآن مجید میں سب سے بزرگ عبادت نماز کے ساتھ زکات کی تکرار اس کثرت کے ساتھ وارد ہوئی ہے کہ گمان ہونے لگتا ہے کہ شاید زکات کے لیے ہی نماز کی فرضیت عمل میں لائی گئی ہے تاکہ اجتماعی ماحول میں نماز کے ذریعہ منعم اور گدا کے فاصلوں کو کم سے کم تر کیا جا سکے۔

غریب کو کھانہ کھلانے کا ثواب

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     غریبوں اور روزہ داروں کو کھانا کھلانے کی بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے، اسکے بارے میں امام محمد باقر(علیہ السلام) فرما رہے ہیں: «لَئِنْ اُطْعِمَ اَخَاً لی مُسْلِماً اَحَبُّ اِلیَّ مَنْ اَنْ اُعْتِقَ اُفُقاً مِنَ الناس،قیلَ: و کَمِ اِلْاُفُقُ؟قال(ع): عَشرَهُ آلافٍ؛اگر کوئی اپنے مسلمان بھائی کو کھانا کھلائے تو میرے نزدیک وہ اس شخص سے بہتر ہے جو ایک افق غلاموں کو آزاد کرے، آپ سے پوچھا گیا کہ ایک افق کتنا ہوتا ہے؟ آپ نے فرمایا: دس ہزار»[اصول کافی، ج:۲، ص:۴۰۲].
     خالق کائنات کی اپنی مخلوقات کے ساتھ تعلقات کی بے شمار شکلیں ہیں لیکن اﷲ تعالی نے اپنی آخری کتاب میں سب سے اولین جو اپنا تعارف کرایا ہے وہ ’’ رب‘‘(پالنے والا) ہے، جس کا براہ راست تعلق کھانا کھلانے سے ہے، قرآن مجید میں سب سے بزرگ عبادت نماز کے ساتھ زکوۃ کی تکرار اس کثرت کے ساتھ وارد ہوئی ہے کہ گمان ہونے لگتا ہے کہ شاید زکوۃ کے لیے ہی نماز کی فرضیت عمل میں لائی گئی ہے تاکہ اجتماعی ماحول میں نماز کے ذریعہ منعم اور گدا کے فاصلوں کو کم سے کم تر کیا جا سکے، روزہ دوسری اہم عبادت ہے جو براہ راست بھوکے کے احساسات سے آگاہی دیتا ہے اور امیر کے اندر وہ احساس جگاتا ہے کہ بھوک کی حالت میں غریب آدمی پر کیا بیتتی ہے۔
*اصول کافی، محمد ابن یعقوب کلینی، ج:۲، ص:۴۰۲ دار الکتب الاسلامی، ۱۴۰۷ق۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
3 + 3 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 49