جنت کا حصول اور دوزخ سے دوری

Tue, 12/10/2019 - 17:01

جنت وہ جگہ ھے جس کو خدا کی معرفت حاصل کرنے والے اور اس کی عبادت کرنے والے مومنین ،متقین اور صالحین کے لئے خداوندعالم نے آمادہ کررکھا ہے،جہنم کفار اور گناہگاروں کے لئے انتقام اور خوف و وحشت کی جگہ ہے۔

جنت کا حصول اور دوزخ سے دوری

جنت کی نعمتیں ہمیشہ ہمیشہ  کے لئے ہیں اور یہ ھمیشہ باقی رہنے والی جگہ ھے، یھی "دار البقاء" اور "دار السلامة" ھے جہاں نہ موت ھے اور نہ کوئی پریشانی و مصیبت اور نہ ھی مرض و آفت، اور نہ ھی کوئی غم و غصہ ، نہ ھی کوئی حاجت ھے اور نہ ھی محتاجگی، یہ غنیٰ اور سعادت کا گھر ھے ،یہ عظمت و کرامت کا گھر ھے، یہاں نہ کوئی بیماری ھوگی اور نہ ھی تھکن،یہاں پر اہل بہشت کی خواہش کے مطابق ہر چیز موجود ھوگی، اور وہ یہاں ھمیشہ رھیں گے،اہل بہشت خدا کے ھمسایہ اور اس کے اولیاء اور اس کے دوست اور اہل کرامت ھوں گے، قرآن کریم نے اس کی ایک قید کی طرح توصیف کی ھے جو کافروں پر محیط اور ان کو گھیرے ھوئے ھے، اس میں پردے ھوں گے جو ان کو گھیرے ھوئے ھوں گے، وہ آگ لمبے لمبے ستون کے ساتھ ان کو گھیرے ھوگی،وہاں پر کسی طرح کا سایہ نہ ھوگا، اور وہ عذاب کی شدت میں گرفتار ھوں گے، اس میں آگ کا ایندھن انسان اور پتھر ھوں گے، اس کی شدت کبھی ختم نہ ھوگی، اور جب آگ خاموش ھونا چاھے گی تو اس میں اور اضافہ ھوجائے گا، دردناک عذاب کے فرشتے غیض و غضب کے ساتھ ان پر عذاب کرتے رھیں گے، یہ فرشتے امر خدا کی معصیت نھیں کریں گے اور جو انھیں حکم دیا جائے گا اس کو انجام دیں گے؛امام باقر(ع) سے مروی روایت ملاحظہفرمائیں: اَلْجَنَّةُ مَحْفُوفَةٌ بِالْمَكَارِهِ وَ اَلصَّبِرِ مَنْ صَبَرَ عَلَى اَلْمَكَارِهِ فِي اَلدُّنْيَا دَخَلَ اَلْجَنَّةَ وَ جَهَنَّمُ مَحْفُوفَةٌ بِاللَّذَّاتِ وَ اَلشَّهَوَاتِ فَمَنْ أَعْطَى نَفْسَهُ لَذَّتَهَا أَوْ شَهْوَتَهَا دَخَلَ اَلنَّارَ؛ جنت صبر اور ناگواریوں میں گھری ہوئی ہے (لہٰذا) جو شخص دنیا میں ناگوار چیزوں پر صبر کرے گا وہ جنت میں داخل ہوگا، اور دوزخ لذتوں اور شہوتوں سے گھری ہے اس لیے جو شخص اپنے نفس کو لذتوں اور شہوتوں کا خوگر بنائے گا وہ جہنم میں داخل ہوگا۔ [مسکّن الفؤاد عند فقد الأحبة و الأولاد , جلد 1 , صفحه 46] امام(ع) نے واضح انداز میں ارشاد فرمادیا ہے کہ اگر جنت کا حصول درکار ہے تو ہمیں دنیوی مصائب و مشکلات پر صبر کرنا سیکھنا ہوگا، اس کے برخلاف اگر لذتوں اور شہوتوں کا اپنے نفس کا خوگر بنا دیا تو دوزخ ٹھکانہ ہوگا۔
منبع: مسکن الفؤاد عند فقد الأحبة و الأولاد،زین الدین بن علی عاملی (شهید ثانی)، قم،موسسه آل البیت ۱۴۰۷ هجری قمری۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
4 + 5 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 77