جنت اور دوزخ کے بارے میں ایک اہم انتباہ

Sun, 12/23/2018 - 13:54

جنت اور دوزخ کے بارے میں ایک اہم انتباہ مندرجہ ذیل حدیث میں مختصر تشریح کے ساتھ ملاحضہ فرمائیں۔

جنت اور دوزخ کے بارے میں ایک اہم انتباہ

مَا رَأَيْتُ مِثْلَ اَلنَّارِ نَامَ هَارِبُهَا، وَ لاَ مِثْلَ اَلْجَنَّة نَامَ طَالِبُهَا؛ معصوم (علیہم اسلام) نے ارشاد فرمایا : میں نے نہیں دیکھی دوزخ کی طرح کی کوئی خوفناک بلا ، کہ اس سے بھاگنے والا  سوتا ہو ، اور نہیں دیکھی میں نے جنت کی طرح کی کوئی مرغوب و محبوب چیز ، کہ اس کا چاہنے والا، سوتا ہو ۔[شهاب الأخبار ، ج 1 ، ص 333؛ غرر الحکم , ج 1 , ص 177]
تشریح:انسان کی فطرت ہے کہ جب وہ کسی بلا سے مثلاً اپنی طرف آنے والے کسی خوفناک درندے سے ، یا اپنا تعاقب کرنے والے کسی سخت ظالم اور طاقتور دشمن سے جان بچانے کے لیے بھاگتا ہے ، تو بس بھاگا ہی چلا جاتا ہے ، اور جب تک کہ اطمینان نہ ہو جائے ، نہ سوتا ہے اور نہ ہی آرام کرتا ہے ، اسی طرح جب کسی انتہائی محبوب و مرغوب چیز کے حاصل کرنے کے لئے تگ  و  َدو کرتا ہے تو  اَثنائے راہ  ،نہ تو سوتا ہے ، نہ چین سے بیٹھتا ہے ۔ لیکن دوزخ اور جنت کے بارے میں انسانوں کا عجب حال ہے ، دوزخ سے بڑھ کر کوئی خوفناک بلا نہیں ، مگر جن کو اس سے بچنے کے لئے بھاگنا چاہئے، وہ غفلت کی نیند سوتے ہیں ، اور جنت، جس کے حاصل کرنے کے لئے دل و جان سے جدو جہد کرنا چاہئے ، اس کے چاہنے والے بھی محو خواب ہیں ۔

 

 

 

 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 7 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 71