دین مسلم کا کمال

Tue, 12/10/2019 - 13:54

محبت اور شفقت اسلام کے دو انتہائی زریں اصول ہیں ہمیں پوری پوری دنیا میں ان کی نمائندگی کرنی چاہئے کیونکہ ایک مسلم شخص کے دین کا کمال ہی تب ہے کہ جب وہ اخلاقی اقدار کا پاس و لحاظ رکھتا ہو۔

دین مسلم کا کمال

 

اسلام فطرت انسانی پر مبنی ہے، اسلام ایک ایسا مذ ہب ہے کہ جس میں ہر مسلمان کے دوسرے مسلمان پر کچھ حقوق ہیں کہ جن پر عمل پیرا ہو کر مسلمان روحانی سکون حاصل کر سکتا ہے۔ ایک مسلمان صوم و صلوہ کا پابند تو ہوتا ہی ہے اس کے علاوہ اس پر کچھ ایسی اخلاقی زمہ داریاں بھی ہیں جو مسلمان ہونے کے ناطے ان پر عمل پیرا ہونا بہت ضروری ہیں، امام سجاد(ع) فرماتے ہیں:إِنَّ اَلْمَعْرِفَةَ وَ كَمَالَ دِينِ اَلْمُسْلِمِ تَرْكُهُ اَلْكَلاَمَ فِيمَا لاَ يَعْنِيهِ وَ قِلَّةُ مِرَائِهِ وَ حِلْمُهُ وَ صَبْرُهُ وَ حُسْنُ خُلُقِهِ؛ معرفت اور دین مسلم کا کمال یہ ہے کہ لایعنی باتوں کو ترک کردے، بہت کم کسی سے الجھے، حلم، صبر اور حسن خلق کا مالک ہو۔ [تحف العقول ، جلد 1 , صفحه 279] اگر انسان اپنے رب کی معرفت رکھتا ہوگا تو وہ کبھی بے ہودہ باتیں نہیں کرے گا، کسی سے لڑائی جھگڑا نہیں کرے گا حلم و صبر اور حسن خلق سے کام لے گا اور انہی سب چیزوں کی رعایت ایک مسلمان کو اسکے دین میں کمال عطا کرتی ہے۔
منبع: تحف العقول عن آل الرسول علیهم السلام، الحسن بن علي بن الحسين بن شعبة الحراني، مؤسسة الأعلمي-بيروت،1423هـ-2002م

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
4 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 67