بشریت کے لئے نمونہ

Thu, 11/21/2019 - 11:19

پیغمبر اکرم (ص) تمام زمانوں میں بشریت کے لئے نمونہ ہیں:علامہ اسد اللہ رضوانی

بشریت کے لئے نمونہ

 حجت الاسلام والمسلمین اسد اللہ رضوانی نے ایران کے شہر بوئین زھراء میں خواھران کے مدرسہ علمیہ امام صادق علیہ السلام میں طلاب اور اساتذہ کے درمیان گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خداوند عالم نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بشریت کے لئے نمونہ قرار دیا تاکہ انسانیت امن اور رحمت کی نعمتوں کی حقدار بنے۔
حجت الاسلام والمسلمین اسد اللہ رضوانی نے ایران کے شہر بوئین زھراء میں خواھران کے مدرسہ علمیہ امام صادق علیہ السلام میں طلاب اور اساتذہ کے درمیان گفتگو کرتے ہوئے میلاد پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ہفتہ وحدت کی مناسبت سے شرکاء کو تہنیت و تبریک پیش کرتے ہوئے کہا: خداوند عالم نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بشریت کے لئے نمونہ قرار دیا تاکہ انسانیت امن اور رحمت کی نعمتوں کی حقدار بنے۔
شہر بوئین زھراء کے امام جمعہ نے کہا:  رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اخلاقی فضائل پوری بشریت کے لئے تمام ادوار میں نمونہ ہیں تاکہ ان کی زندگی کا مطالعہ کر کے ایک مثالی اسلامی معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔
حجت الاسلام رضوانی نے کہا: حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیروی کر کے انسان ترقی کی بلندیوں کو حاصل کر سکتا ہے۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
6 + 5 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 90