کامیاب زندگی

Tue, 11/19/2019 - 17:05

خلاصہ:وہ انسان زندگی کے ہر موڑ پر کامیاب ہوتا ہے جو پائیداری اور استقامت کے ساتھ  اپنی زندگی کے ہر مرحلہ میں  قناعت کرتا ہے۔

کامیاب زندگی

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     جو شخص یہ چاپتا ہے کہ ہمیشہ کامیابی اور عزت کے ساتھ زندگی گزارے اسکے لئے ضروری ہے کہ وہ قناعت کو اپنی زندگی کا سرمشق قرار دے، اس طریقہ سے قناعت کو اپنائے کہ جو بھی اس کو مل رہا ہے اس پر راضی رہے اور خداوند عالم سے کسی چیز کی شکایت نہ کرے کیونکہ قناعت ایک ایسی ثروت ہے جو بہت کم لوگوں کے پاس ہوتی ہے، جیسا کہ حضرت علی(علیہ السلام) فرما رہے ہیں: «القناعَه مَالٌ لا یَنفَذُ[رياض السالكين في شرح صحيفة سيّد الساجدين، ج:۲، ص:۶۰۵] قناعت ایسا مال ہے جو کبھی ختم نہیں ہوگا»، دوسری حدیث میں امام
صادق(علیہ السلام) فرما رہے ہیں: « مَنْ‏ رَضِيَ‏ مِنَ‏ اللَّهِ‏ بِالْقَلِيلِ‏ مِنَ‏ الرِّزْقِ‏ قَبِلَ‏ اللَّهُ‏ مِنْهُ‏ الْيَسِيرَ مِنَ‏ الْعَمَل؛ جو خدا کی دی ہوئی کم روزی پر راضی ہوجائے، خدا اسکےکم عمل کو قبول کرلیتا ہے»۔‏[اصول كافي، ج:۲، ص:۱۳۸]۔
    انسانیت کے ہر موڑ پر جو چیز انسان کو کامیابی کی جانب راہنمائی کرتی ہے وہ اسکا اس چیز پر پائیداری اور استقامت کے ساتھ باقی رہنا ہے۔
*رياض السالكين في شرح صحيفة سيّد الساجدين، سيد علي خان بن احمد، ج:۲، ص:۶۰۵، دفتر انتشارات اسلامى، ۱۴۰۹ق۔
*اصول كافي،  محمد بن يعقوب كلينى، دار الكتب الإسلامية، ۱۴۰۷ق.

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
8 + 8 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 52