انسان کی کامیابی میں خوف خدا کا اہم کردار

Fri, 11/15/2019 - 20:37

خدا کا خوف اگر انسان کے دل میں ہو تو وہ کبھی بھی گمراہ نہیں ہوسکتا اور اس خوبصورت خوف کے ساتھ زندگی ہیرے جواہرات سے کسی بھی صورت کم نہیں ہے۔

خوف خدا کا اہم کردار

خداوند عالم کی معصیت و مخالفت کا خوف انسان کو ہوا و ہوس  ترک کرنے کی طرف مائل کرتا ہے  جس کے نتیجہ میں انسان کو خود شناسی کا راستہ مل جاتاہے  اور ہدایت کا راستہ فراہم ہو جاتاہے ۔
خداوند متعال کا ارشاد ہے:وَأَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ وَنَهَی النَّفْسَ عَنِ الْهَوٰی ، فَاِنَّ الْجَنَّةَ هِیَ الْمَأْوٰی ؛ اور جس نے رب کی بارگاہ میں حاضری کا خوف پیدا کیا ہے اور اپنے نفس کو خواہشات سے روکا ہے اور جنت انہی کا مقام ہے۔[ سورۂ نازعات، آیہ:۴۰،۴۱]
خدا کے حکم کی مخالفت کا خوف عقل کی قوت سے ایجاد ہوتاہے انسان جتنا زیادہ عقلمند ہو گا اور اپنی تجربی عقل میں جتنا زیادہ اضافہ کرے گا ،اتنا ہی اس میں خدا کے قوانین کی مخالفت کا خوف زیادہ ہو جائے گا اور وہ اتنا ہی زیادہ ہوا و ہوس اور خواہشات نفسانی کی مخالفت کرے گا۔
حضرت امیر المؤمنین علی علیہ السلام فرماتے ہیں:''قٰاتِلْ هَوٰاکَ بِعَقْلِکَ'' اپنی ہوا و ہوس کو عقل کے ذریعہ نابود کرو۔[ بحار  الانوار:ج۱ص۱۹۵  اور  ج۷۱ص۴۲۸]
اس بناء پر انسان کی عقل جتنی کامل اور زیادہ ہو گی ،اس میں نفس کی مخالفت اور نفسانی خواہشات کو مارنے کی قدرت  بھی اتنی ہی زیادہ ہو گی اور اسے بہتر طریقے سے خودشناسی حاصل ہو گی۔
ہم عقل کی قوت سے استفادہ اور تجربی عقل میں اضافہ کے ذریعے اپنے امور اور پروگرام میں اچھی طرح غور وفکر کر سکتے ہیں اور اسے مکتب اہلبیت علیھم السلام کے ساتھ تطبیق دے سکتے ہیں۔غور و فکر    سے ہماری عقلی قدرت کو تقویت ملے گی اور ہم میں خودشناسی اور خودسازی کے لئے آمادگی پیدا ہو گی اور خدا کے حکم کی مخالفت کا خوف بھی زیادہ ہو گا اور ہم زیادہ قوت و طاقت سے نفس کی مخالفت کر پائیں گے۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
4 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 36