خلاصہ:قبر امام حسین(علیہ السلام) کے نزدیک فریضہ نماز کا ثواب حج کے برابر اور نافلہ کا ثواب عمرہ کے برابر ہے۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ایک زائر کے لئے بہترین اور اہم مقصد یہ ہونا چاہئے کہ وہ امام(علیہ السلام) کے وجود سے معنویت کو حاصل کرے اور اللہ کی بخشش اور لطف و کرم اس کے شامل حال ہو اور ایک ایسے ماحول میں جو کہ فرشتوں کی رفت و آمد کی جگہ ہے، خدائے یکتا کی بندگی و عبادت کی کوشش کرنا چاہئے، اور امام حسین(علیہ السلام) کے حرم کا بہترین زائر وہ ہے جو آداب زیارت اور مہمان ہونے کی شرایط کی رعایت کرتا ہے۔
زیارت کے آداب میں سے ایک ادب کی جانب سید ابن طائوس اشارہ کرے ہوئے فرماتے ہیں کہ زائر کوشش کرے کہ حائر حسینی میں اس کی کوئی فریضہ اور نافلہ نماز فوت نہ ہو، کیونکہ روایت میں ہے کہ قبر امام حسین(علیہ السلام) کے نزدیک فریضہ نماز کا ثواب حج کے برابر اور نافلہ کا ثواب عمرہ کے برابر ہے[مفاتیح الجنان]۔
* شیخ عباس قمی، مفاتیح الجنان، انتشارات آئین دانش، ص۶۹۴، ۱۸۴۔
Add new comment