زیارت حضرت امام حسین علیہ السلام کی اہمیت

Sat, 08/31/2019 - 19:42

زیارت امام حسین علیہ السلام کا ثواب بے حد و حساب ہے،اس نوشتے کے توسط سےسیرت معصومین علیهم السلام   کے آئینہ میں  امام حسین علیه السلام  کی  زیارت کا جائزہ لیتے ہیں۔

 زیارت حضرت امام حسین علیہ السلام  کی اہمیت

پیغمبر صلی الله علیه وآله وسلم سے مروی کچھ احادیث کے ٹکڑے جو شیعی احادیث کی کتابوں میں مندرج ہیں، جسمیں زیارت حضرت ابا عبدالله علیه السلام  کا ذکر موجود ہے ، ان روایات سے زیارت حضرت امام حسین علیه السلام  کی اہمیت کو بخوبی سمجھا جاسکتا ہے۔ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ صلي الله عليه واله وسلم  وَ الْحَسَنُ عَلَى عَاتِقِهِ وَ الْحُسَيْنُ عَلَى فَخِذِهِ يَلْثِمُهُمَا وَ يُقَبِّلُهُمَا وَ يَقُولُ اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالاهُمَا وَ عَادِ مَا [مَنْ‏] عَادَاهُمَا .............. وَ مَنْ زَارَنِي فَكَأَنَّمَا زَارَ اللَّهَ وَ حَقُّ الزَّائِرِ عَلَى اللَّهِ أَنْ لَا يُعَذِّبَهُ‏ بِالنَّار؛عبد اللَّه بن عباس نقل کرتے ہیں: میں  پيغمبر اكرم صلّى اللَّه عليه و آله وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہواجبکہ  حسن عليه السّلام آپکے شانہ پر اور حسين عليه السّلام  آپ کے زانو پر تشریف فرما تھےاور انہیں پیار سے چومتے جاتے تھے اور فرماتے جاتے تھے: پروردگارا! اسے دوست رکھ جو ان سے دوستی رکھےاور جو ان سے دشمنی کرے اسکو اپنا دشمن قرار دے ، اسکے بعد ارشاد فرمایا: اےفرزندِ عباس! گويا میں اسے  (ابا عبد اللَّه الحسين عليه السّلام )دیکھ رہا ہوں  كه اسکی داڑھی خون سے رنگین ہوگی،  وہ بُلائے گا مگر کوئی نہ آئے گا،لوگوں کو اپنی مدد کے لئے آوازدیگا مگر کوئی اسکی آواز پر لبیک کہنے والا نہ ہوگا؛ میں نے عرض کیا: وہ کون لوگ ہونگے جو انکی مدد  نہیں کرینگے؟ آپﷺ نے فرمایا:میری ہی امت کے بدکار و بد کردار افراد، نہ جانے انہیں کیا ہوگیا ہوگا؟ پروردگا میری شفاعت سے انہیں محروم رکھے، اے فرزند ِ عباس جو کوئی بھی اسکے حق کی معرفت کے ساتھ اسکی زیارت کرےاسکے لئے ہزار  حج اورہزار عمره کا ثواب لکھا جائے گا،اور جو بھی اسکی  زيارت کرے ، گویا ایسا ہے کہ اس نے میری زيارت کی ہے، اور جو بھی میری زیارت سے شرفیاب ہوا، گويا اسے خدا کا دیدار نصیب ہوا، اور خدا پر  زائر کا حق یہ ہے کہ پروردگار اسے آتشِ عذاب سے رہائی کا پروانہ عنایت فرما دیگا۔[خزاز رازى، على بن محمد، الوفاة : القرن الرابع، كفاية الأثر في النصّ على الأئمة الإثني عشر، محقق: حسينى كوه كمرى، عبد اللطيف،‏ ناشر: بيدار1401 ق‏]

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
4 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 33