وہابیت کے تین پرچارک کا مختصر تعارف

Sun, 07/28/2019 - 21:41

وہابی فروع دین میں احمد بن حنبل‌‌ کی پیروی کرتے ہیں،ان کی اکثریت جزیرہ نمائے عرب کے مشرقی حصے میں مقیم ہے،اس فرقے کے مشہور مذہبی پیشواؤں میں ابن ‎تیمیہ، ابن قیم اور محمد بن عبدالوہاب قابل ذکر ہیں۔

وہابیت کے تین پرچارک کا مختصر تعارف

ابن تیمیہ:ابو العباس احمد بن عبد الحلیم حرّانی جو ابن تیمیہ کے نام سے معروف  اور مذہب حنابلہ کے ساتویں اور آٹھویں صدی ہجری کے علماء میں سے مذکور ہے۔ چونکہ ان کے نظریات اپنے ہم عصر علماء کے نظریات سے مخالف تھے اسی بنا پر دوسرے علماء نے ان کے کافر ہونے کا فتوا لگایا یوں  اور اس طرح جیل بھیج دیا گیا، شام پر مغلوں کے حملے کے وقت شام سے قاہرہ فرار کیا، سنہ ۷۱۲ق کو دوبارہ دمشق واپسی ہوئی اور سنہ۷۲۸ق کو قلعہ دمشق میں وفاتی پائی۔ابن تیمیہ باوجود اس کے کہ وہ اور اسکےوالد مذہب حنابلہ کے پیروکار تھے، لیکن فقہی مسائل میں احمد بن حنبل کی پیروی کرنے کا پابند نہیں تھے، اسی طرح کلامی مسائل میں مسئلہ توحید پر زیادہ تاکید کی خاطر شہرت اور اجماع کے مخالفت میں انکے بہت زیادہ نظریات کا ملتے ہیں۔
ابن قیم :شمس الدین ابو عبد اللّہ محمد جو ابن قیم جوزی کے نام سے معروف ہے،(۶۹۱-۷۵۱ ہ‍.ق) ابن تیمیہ کا شاگرد تھا اور اپنے استاد کی طرح ان کے مذکورہ نظریات کا دفاع کرتا تھا اسی بنا پر دین اسلام میں بدعت گذاری کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا۔
محمد بن عبدالوہاب:نجد کے شہر عینیہ میں پیدا ہوا اور اپنے والد کے یہاں سے فقہ حنابلہ کی تعلیم حاصل کی، توحید کے مسئلے میں افراطی نظریات خاص کر توسل، تبرک اور زیارت قبور جیسے مسائل میں مشہور کی مخالفت کی وجہ سے سنہ ۱۱۰۶ھ میں درعیہ سے نکال باہر کیا گیا لیکن یہاں کے حاکم، محمد بن سعود نے اپنی حکومت کی بقا کی خاطر اس کی مدد اور حمایت کا اعلان کیا، یوں اس نے تھوڑی مدت میں اپنی رعایا کو "نجد" کے خلاف جہاد کرنے کا حکم دیا اور محمد بن سعود کی مدد سے "نجد" پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہو گیا، بعد میں اس نے حکومت کو محمد بن سعود کے بیٹے عبدالعزیز کے حوالے کر دیا اور وہ خود سنہ ۱۲۰۶ھ میں اپنی وفات تک اپنے نظریات کی تدریس اور ترویج میں مشغول رہا۔
منبع:الوہابيۃ المتطرفۃ: موسوعۃ نقدیہ (وہابیت پر تنقیدی انسائکلوپیڈیا) یہ کتاب 5 جلدوں پر مشتمل ہے جسے اہل سنت مصنفین نے وہابیت کے خلاف تحریر کی ہیں۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
19 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 51