وہابیوں کا خدا

Sun, 07/28/2019 - 21:04

وہابی قرآن اور سنت میں تأویل کے بجائے آیات اور روایات کے ظاہر پر عمل کرنے کے معتقد ہیں۔ اس بنا پر وہ بعض آیات و روایات کے ظاہر پر استناد کرتے ہوئے خدائے متعال کے اعضا و جوارح قائل ہوتے ہوئے ایک طرح سے تشبیہ اور تجسیم کے معتقد ہیں۔

وہابیوں کا خدا

وہابیت جو اپنے آپ کو توحید اور بطور خاص توحید عبادی کا مدافع بتاتی  ہے، خدا کو ایک جسمانی موجود قرار دیتی ہے۔ وہابیت کی نگاہ میں خدا کی اہم ترین خصوصیات درج ذیل ہیں:
خدا جسم رکھتا ہے پس جسمانی امور سے منزہ نہیں ہے۔[ ابن تیمیہ حرانی، التاسیس فی رد اسس التقدیس، ج۱، ص۱۰۱]خدا ہر رات آسمان سے زمین پر آتا ہے۔[ابن تیمیہ، مجموع الفتاوی، ج۵، ص۶۱]خدا تمام انسانی اعضاء کا حامل ہے سوائے داڑھی اور شرمگاہ کے۔[ ابن تیمیہ، العواصم من القواصم، ص۲۱۰]خدا ہرولہ[ چلنے اور دوڑنے کے درمیان حرکت کی ایک قسم(دلکی چال)]کرتا ہے۔[ فتاوی اللجنہ الدایمہ للبحوث و الافتاء، ج۳، ص۱۹۶، فتوای شمارہ ۹۶۳۲]
 مزید اعتقادات: وہابیوں کے بعض دیگر اعتقادات درج ذیل ہیں:
حضرت نوح(ع) پہلے نبی ہیں؛[ فرہنگ فرق اسلامی، ص۴۵۹]،خدا کو آخرت میں دیکھا جا سکتا ہے؛[ منہاج السّنّہ النبویہ، ص۲- ۱/ ۲۱۵ و ۲۱۶]،انبیاء صرف مقام تبلیغ میں معصوم ہیں لہذا جس وقت تبلیغ میں مشغول نہیں ان کا گناہ کے مرتکب ہونے اور اپنی شریعت کے برخلاف قدم اٹھانے کا بھی امکان ہے۔[منہاج السنہ، ج۱، ص۲۲۸- ۲۲۶؛ ادیان الہی و فرق اسلامی، ص۱۹۴]۔
منابع:ابن تیمیہ الحرانی، احمد. مجموعۃ الوسائل و المسائل. تحقیق: محمد رشید رضا. لجنہ التراث العربی۔ابن تیمیہ الحرانی، احمد. العواصم من القواصم۔ابن تیمیہ. احمد. منہاج السّنّہ النبویہ. تحقیق: محمد رشاد سالم. موسسہ قرطبہ. ۱۴۰۶ق۔ابراہیم زادہ، عبداللہ، علی نوری. علیرضا. ادیان الہی و فرق اسلامی. قم: تحسین. ۱۳۸۳A۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
3 + 4 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 20