چند دیگر افراد کے حقوق کا مختصر تذکرہ اور امامؑ کی دعا

Mon, 06/24/2019 - 02:37

خلاصہ: حضرت امام سجاد (علیہ السلام) رسالہ حقوق میں جن حقوق کا تفصیل سے پہلے مختصر طور پر تذکرہ فرماتے ہیں، وہ آخری حقوق مندرجہ ذیل ہیں۔

چند دیگر افراد کے حقوق کا مختصر تذکرہ اور امامؑ کی دعا

رسالہ حقوق میں حضرت امام سجاد (علیہ السلام) ارشاد فرماتے ہیں: "ثُمَّ حَقُّ مَنْ هُوَ أَكْبَرُ مِنْكَ ثُمَّ حَقُّ مَنْ هُوَ أَصْغَرُ مِنْكَ ثُمَّ حَقُّ سَائِلِكَ ثُمَّ حَقُّ مَنْ سَأَلْتَهُ ثُمَّ حَقُّ مَنْ جَرَى لَكَ عَلَى يَدَيْهِ مَسَاءَةٌ بِقَوْلٍ أَوْ فِعْلٍ أَوْ مَسَرَّةٌ بِذَلِكَ بِقَوْلٍ أَوْ فِعْلٍ عَنْ تَعَمُّدٍ مِنْهُ أَوْ غَيْرِ تَعَمُّدٍ مِنْهُ ثُمَّ حَقُّ أَهْلِ مِلَّتِكَ عَامَّةً ثُمَّ حَقُّ أَهْلِ الذِّمَّةِ ثُمَّ الْحُقُوقُ الْحَادِثَةُ بِقَدْرِ عِلَلِ الْأَحْوَالِ وَ تَصَرُّفِ الْأَسْبَابِ فَطُوبَى لِمَنْ أَعَانَهُ اللَّهُ عَلَى قَضَاءِ مَا أَوْجَبَ عَلَيْهِ مِنْ حُقُوقِهِ وَ وَفَّقَهُ وَ سَدَّدَهُ"۔ [تحف العقول، ص۲۵۶]

"...پھر تم سے بڑے کا حق ہے، پھر تم سے چھوٹے کا حق ہے، پھر تم سے مانگنے والے کا حق ہے، پھر اس کا حق ہے جس سے تم مانگو، پھر اس کا حق ہے جس سے تمہیں کوئی بدی پہنچی ہو کسی بات سے یا کسی کام سے یا اس بدی پر خوشی کا اظہار کرے کسی بات سے یا کسی کام سے، جان بوجھ کر یا نہ جانتے ہوئے، پھر تمہارے دین والےسب لوگوں کا حق ہے، پھر اہل ذمہ (غیرمسلم جو مسلمانوں سے جنگ کی حالت میں نہ ہوں اور اسلام کی پناہ میں ہوں) کا حق ہے، پھر وہ حقوق ہیں جو حالات کے علل کے مطابق اور اسباب کی تبدیلی سے وقوع پذیر ہونے والے ہیں، لہذا خوشا بحال وہ شخص جس کو اللہ اس کے ان حقوق کی ادائیگی پر مدد کرے جو اس نے اس پر واجب کیے ہیں اور اسے توفیق دے اور اسے مضبوط کرے... "۔
۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
[تحف العقول، ابن شعبة الحراني]

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
7 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 88