قرآن کریم دلوں کو زندہ کرنے والا

Wed, 05/22/2019 - 06:56

خلاصہ: قرآن کریم ایسی کتاب ہے جو ہدایت کرتی ہے اور شفاء دیتی ہے، لہذا جو آدمی حق کے راستے سے بھٹکا ہوا ہو اور دل کا مریض ہو تو اسے چاہیے کہ قرآن کریم سے ہدایت اور شفا حاصل کرے۔

قرآن کریم دلوں کو زندہ کرنے والا

   اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ (صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم) کے ساتھ ایسی کتاب بھیجی کہ جس کے طبی اور روحانی احکام، دلوں کو زندہ کرنے والے ہیں۔ "يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَجِيبُوا لِلَّـهِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُمْ لِمَا يُحْيِيكُمْ"، "اے ایمان والو اللہ اور رسول کی آواز پر لبیک کہو۔ جب کہ وہ (رسول) تمہیں بلائیں۔ اس چیز کی طرف جو تمہیں (روحانی) زندگی بخشنے والی ہے"۔ [انفال، آیت  ۲۴]
اور نیز فرمایا: "أَوَمَن كَانَ مَيْتًا فَأَحْيَيْنَاهُ وَجَعَلْنَا لَهُ نُورًا يَمْشِي بِهِ فِي النَّاسِ كَمَن مَّثَلُهُ فِي الظُّلُمَاتِ لَيْسَ بِخَارِجٍ مِّنْهَا"، "اور کیا وہ شخص جو (پہلے) مردہ تھا پھر ہم نے اسے زندہ کیا اور اس کے لئے ایک نور بنایا جس کے ساتھ وہ لوگوں میں چلتا پھرتا ہے اس شخص کی طرح ہو سکتا ہے جو تاریکیوں میں پڑا ہوا ہے اور ان سے نکل نہیں سکتا"۔ [انعام، آیت  ۱۲۲]
اور نیز فرمایا: "فَلَنُحْيِيَنَّهُ حَيَاةً طَيِّبَةً"، "تو ہم اسے (دنیا) میں پاک و پاکیزہ زندگی بسر کرائیں گے" [نحل، آیت  ۹۷]
جو دل کفر اور نفاق کی وجہ سے مرگئے تھے قرآن کریم میں مضبوط برہان اور واضح دلائل کے ذریعے، ایمان جو حقیقی حیات ہے اس کے حامل ہوجاتے ہیں۔ لہذا قرآن اندرونی بیماریوں کا علاج ہے۔ "شِفَاءٌ لِّمَا فِي الصُّدُورِ"، "دلوں کی بیماریوں کی شفا" [یونس،آیت ۵۷]
جیسے خود فرماتا ہے: "قُلْ هُوَ لِلَّذِينَ آمَنُوا هُدًى وَشِفَاءٌ"، "آپ (ص) کہہ دیجئے کہ یہ ایمان لانے والوں کیلئے ہدایت اور شفا ہے"۔
اور: "وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآنِ مَا هُوَ شِفَاءٌ وَرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِينَ"، "اور ہم تنزیلِ قرآن کے سلسلہ میں وہ کچھ نازل کر رہے ہیں جو اہلِ ایمان کے لئے شفاء اور رحمت ہے" [اسراء، آیت ۸۲]۔
قرآن کریم شفا ہے کیونکہ اپنے فرمانبرداروں کے دل کی بیماریوں کا علاج کرتا ہے اور رحمت ہے اس لیے کہ اپنے فرمانبرداروں کے دلوں کو سلامتی، صحت اور مضبوطی دیتا ہے تا کہ وہ بافضیلت اخلاق حاصل کرنے کی کوشش کریں اور انسانیت کی زندگی سے فیضیاب ہوں۔

۔۔۔۔۔۔
حوالہ جات:
[اقتباس از کتاب قلب سلیم، آیت اللہ شہید عبدالحسین دستغیب شیرازی علیہ الرحمہ]
[ترجمہ آیات از: مولانا محمد حسین نجفی صاحب]

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 6 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 39