خلاصہ: گناہوں سے پرہیز کرنا اس مہینہ کا سب سے افضل عمل ہے.
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ماہ رمضان گناہوں سے پاک ہونے اور روح کو پاکیزہ کرنے کا بہترین موقع ہے، یہ ایسا مہینہ ہے جس میں خداوند متعال ہمارا میزبان ہے اور اس نے ہمیں اپنی طرف دعوت دی ہے۔
لیکن خدا جانب یہ حکم دیتے ہوئے ہمیں دعوت دیرا ہے کہ اگر تمھیں ہمارا مہمان بننا ہے تو اس کی ایک شرط ہے اور اس شرط کو رسول خدا(صلی للہ علیہ و آلہ و سلم) خطبۂ شعبانیہ میں اس طرح بیان فرمارہے ہییں: «أَفْضَلُ الْأَعْمَالِ فِی هَذَا الشَّهْرِ الْوَرَعُ عَنْ مَحَارِمِ اللَّهِ عَزَّ وَ جَلَّ؛ اے اباالحسن! اس مہینہ میں بہترین عمل محرمات الہی سے پرہیز کرنا ہے»۔
رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کی حدیث کے مطابق گناہوں سے پرہیز کرنا اس مہینہ کا سب سے افضل عمل ہے، اس مہینہ میں ہمیں چاہیے کہ ہم روزہ رکھتے ہوئے اپنے آپ کو گناہوں سے محفوظ رکھیں اور آیندہ گناہ نہ کرنے کا مضبوط اور پختہ ارادہ کرلیں اور اللہ تعالی سے مدد مانگیں کہ ہمیں گناہ سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اہل بیت (علیہم السلام) کے فرامین سے واضح ہوتا ہے کہ اس مہینہ میں انسان سے کسی قسم کا گناہ سرزد نہیں ہونا چاہیے اور اس مہینہ میں گناہ سے پرہیز کرنا، روزہ کے مراتب اور درجات میں سے ہے، یعنی جتنا گناہ سے پرہیز ہوگا، اتنا انسان حقیقی روزہ دار ہوگا۔
Add new comment