خلاصہ: حضرت علی(علیہ السلام)، رسول خدا(صلی للہ علیہ و آلہ و سلم) سے بہت زیادہ محبت کیا کرتے تھے
امام علی(علیہ السلام)، رسول اللہ(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) سے سب سے زیادہ اخلاص سے پیش آتے تھے ایک شخص نے امام علی(علیہ السلام) سے رسول اللہ(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) سے محبت کے متعلق سوال کیا تو آپ نے اس سے فرمایا:«کَانَ وَاللّٰہِ احبَّ الینا مِن مالنا واولادِنا وَ امَّھَاتِنَا ومِنالماءِ الباردِعلیَ الظّمْا؛خدا کی قسم وہ مجھے میرے مال، اولاد، ماں اور پیاس کے وقت ٹھنڈے گوارا پانی سے بھی زیادہ محبوب تھے»۔[خزانة الادب، جلد ۳،صفحہ ۲۱۳]
حضرت علی(علیہ السلام) کا رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ سلم) سے محبت کا اس بات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ آپ نے کبھی بھی اپنی بات کو رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کی بات پر مقدم نہیں کیا۔
خداوند متعال ہم کو معصومین(علیہم السلام) سے اسی طرح کی محبت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
*خزانة الادب، جلد ۳،صفحہ ۲۱۳۔
منبع: http://balaghah.net/old/nahj-htm/urdo/id/maq/9005/008.htm
Add new comment