امام علی(علیہ السلام) کی پانچ نصیحتیں

Tue, 06/13/2017 - 10:20

خلاصہ: اگر انسان امام علی(علیہ السلام) کی ان پانچ نصیحتوں پر عمل کریگا تو کبھی بھی پریشانی یا رسوائی کا شکار نہیں ہوگا۔

امام علی(علیہ السلام) کی پانچ نصیحتیں

اسلام میں بزرگوں کی نصیحتوں پر عمل کرنے کے لئے بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے کیونکہ ان لوگوں نے اس دنیا کو اچھی طرح سے دیکھا ہے اور اگر وہ بزرگ معصوم ہوں تو اس پر عمل کرنا لازم اور ضروری  ہے اسی لئے اس مختصر سے نوشتہ میں امام علی(علیہ السلام) کی ایک وصیت بیان کی جارہی ہے جس میں امام(علیہ السلام) نے پانچ نصیحتیں فرمائی:
     امام علی(علیہ السلام) فرماتے ہیں: «میں تم لوگوں کو پانچ چیزوں کی وصیت کرتا ہوں ، اگر تم لوگوں کو اس کے لئے تیز سوار اونٹوں پر سوار ہوکر سفر کی مشکلات کو بھی طے کرنا پڑے تو اس کو برداشت کرنا مناسب ہے:
۱۔ تم میں سے کوئی سوائے خدا کی کسی سے کوئی امید نہ لگائے۔
۲۔  سوائے گناہ کے کسی سے نہ ڈرو۔
۳۔ اگر کسی نے سوال کیا اور تم اس کا جواب نہیں جانتے تو نہ کہنے سے شرم نہ کرو۔
۴۔ جو چیز تم نہیں جانتے اس کے جاننے  کے لئے شرم نہ کرو۔
۵۔ تم لوگوں کے لئے ضروری ہے کہ صبر کرو، کیونکہ صبر ایمان کے لئے سر کی طرح ہے، ایمان بغیر صبر کے اس طرح ہے جس طرح جسم بغیر سر کے، جس کی کوئی قدر و قیمت نہیں۔[نهج‌البلاغه، حکمت۸۲]

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 19 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 59