مہدوی انقلاب؛ حقوق الناس کے حصول کے لیے

Mon, 01/28/2019 - 14:15

مہدوی انقلاب کوجس بھی زاویے سے محلاحظہ کریں تاریخ بشرمیں واقعا ایک عظیم انقلاب ہے۔ مہدوی انقلاب فقط سیاسی انقلاب نہیں ہے بلکہ روایات کی روشنی میں دیکھاجائے توبشرکے تمام مادی ومعنوی پہلوؤں میں ایک عمیق انقلاب ہے، اسی ضمن کے ایک گوشے کو مدِّنظر رکھتے ہوئے مندرجہ ذیل نوشتہ ملاحظہ فرمائیں۔

مہدوی انقلاب حقوق الناس کے حصول کے لیے

اسحاق بن عمارحضرت امام جعفرصادق سے روایت نقل کرتے ہیں کہ : ”ایک دن میں حضرت کی خدمت میں تھاتوآپ نے حقوق الناس کے بارے میں کچھ مطالب بیان کئے۔ وہ چیزیں بیان کیں جوبظاہرچھوٹی چھوٹی ہیں اورلوگ اس طرف متوجہ نہیں ہوتے۔ مثلانبی کریم حضرت محمد نے فرمایاکہ اگرتم اپنے گھر میں کھاپی کرسوگئے اورتمہارے ہمسائے میں کوئی بھوکاسوگیاہے توتمہیں مسلمان کاعنوان اپنے لئے استعمال کرنے کاحق نہیں ہے۔ حضرت نے یہ بھی فرمایا کہ : ”ہرطرف سے چالیس گھروں تک ہمسایہ محسوب ہوتاہے جس کی تمہیں خبررکھنی ہے۔ اگرکہیں سے گذررہے ہوتوآنکھیں بندکرکے مت گذروتمہارے آس پاس بہت سے مریض اورمفلس اورمفلوک الحال انسان موجوہوسکتے ہیں“۔
راوی کہتاہے کہ جب امام نے یہ مطالب بیان فرمائے تومیری اندرونی حالت دگرگون ہونے لگی اورمیں سوچنے لگاکہ اگریہ سب حقوق الناس ہیں توپھرہمارا کیابنے گا؟ کیاہم بھی مسلمان ہیں؟ لہذامیں نے فوراامام سے سوال کیاکہ مولاہم لوگ تباہ وبربادہوگئے؟ اس لئے کہ آپ نے جوکچھ بیان فرمایاہے وہ سب ہم میں موجودنہیں ہے۔
تب امام نے میری اندرونی کیفیت محسوس کرتے ہوئے فرمایاکہ : ”میں نے جوکچھ بیان کیاہے وہ ایک آئیڈیل معاشرے کی تصویرتھی اورایسی خوبصورت تصویر صرف اورصرف تب ہی بن سکتی ہے جب ہمارے قائم قیام فرمائیں گے لیکن یہ بات یادرہے کہ ایسامعاشرہ ہم سب آئمہ کے دل کی آرزوہے لہذا تم سے جس قدرہوسکے اس خوبصورت تصویرمیں رنگ بھرنے کی کوشش کرتے رہواورتم پرآج بھی ضروری ہے کہ ایک دوسرے کی خبرگیری اوردست گیری کرو۔ کوئی بھی دوسرے کی شکست یاکمزوری پرخوش نہ ہو۔ ایک دوسرے کے غم وخوشی کوتہہ دل سے محسوس کرو۔ ایک دوسرے کوبھول مت جانااس لئے کہ اس طرح طبقاتی فاصلوں میں اضافہ ہوجاتاہے اورپھرمعاشرے میں فسادزورپکڑجاتاہے اورفسادنہ خداکوپسندہے اورنہ ہی ہمیں“۔[کمال الدین و تمام النعمه،شیخ صدوق ،ج۲،ص۳۸-۳۳]
لیکن افسوس کہ آج کل بھائی کوبھائی کے غم وخوشی کی پرواہ نہیں ہوتی۔ پڑوسی کوپڑوسی کانام تک پتہ نہیں ہوتا۔ مومن،مومن سے دوربھاگتاہے۔ استادکوشاگرد کی صلاحیتوں کاپتہ نہیں اورشاگردکواستادکی حیثیت معلوم نہیں ہے۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
6 + 6 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 48