اسلامی انقلاب ایران کا عظیم کارنامہ

Thu, 01/24/2019 - 11:15

خلاصہ:انقلاب اسلامی نے پوری دنیا کو یہ بتایا کہ جس امام کے غلام اس طرح کی حکومت کو بناسکتے ہیں جس سے تمام ظالم حکومتیں گھبرائی ہوئی ہیں تو جب اس امام کی حکومت ہوگی تو ان ظالم حکومتوں کا کیا ہوگا۔

اسلامی انقلاب ایران کا عظیم کارنامہ

     جمہوری اسلامی ایران واحد ملک ہے جس کے بنیادی اصولوں اور اساسی آئین امام زمانہ(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کے الٰہی حکمرانی پر ایمان رکھتا ہے۔ دنیا کے ستم رسیدہ انسانوں بلکہ پوری عالم انسانیت جو ایک نجات دہندہ کے منتظر ہیں، امام زمانہ(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کی حکومت کے ایک چھوٹے سے نمونے کی نشان دھی کی، درحقیقت اس انقلاب نے پوری دنیا کو یہ بتایا کہ جس امام کے غلام اس طرح کی حکومت کو بناسکتے ہیں جس سے تمام ظالم حکومتیں گھبرائی ہوئی ہیں تو جب اس امام کی حکومت ہوگی تو ان ظالم حکومتوں کا کیا ہوگا۔
     اسلامی انقلاب کے دستوری آئین میں "ولی عصر کی غیبت میں" حکومت و رہبری کے انتظام کا طور و طریقہ، واضح الفاظ میں درج ہے یعنی دکھی اور رنجدیدہ انسانیت کی بھرپور حمایت اور ان کو اللہ و رسول اللہ کی ہدایات کیطرف توجہ دلانا۔

امام خمینی(رح) اپنی الہی سیاسی وصیت نامے میں لکھتے ہیں: " اس عظیم الشان اسلامی انقلاب جو لاکھوں ذی قدر انسانوں کی زحمتوں کا ثمر ہے اور دنیا کے کروڑوں مسلمانوں اور مستضعفین عالم کی امیدوں کا مرکز ہے، کی اہمیت اس قدر زیادہ ہےکہ اس کا حق ادا کرنا، زبان و قلم کے دائرے سے باہر ہے"۔
" آج تمام مسلمانوں پر واجب ہےکہ اس امانت الٰہی کی حفاظت کریں اور اس کی بقا کی فکر کریں"۔
* http://ur.imam-khomeini.ir/ur/c508_24083/

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
5 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 41