اخلاص اورایثار ہي اسلامي انقلاب کے موجد ہيں

Sun, 04/16/2017 - 11:02

  اخلاص اورایثار ہي اسلامي انقلاب کے موجد ہيں

  اخلاص اورایثار ہي اسلامي انقلاب کے موجد ہيں

اسلامي انقلاب اس انقلاب کا نام ہے جس نے ساري دنيا کو ہلا کر رکھ ديا تھا ۔ مشرق سے لے کر مغرب تک ہر زبان پر ايک ہي انقلاب تھا ، اسلامي انقلاب ۔ يہ سب کس نے کيا ؟ يہ انقلاب کون لے کر آيا ؟ کيا کوئي ايراني کہہ سکتا ہے کہ ہاں ! ميں يہ انقلاب لايا ہوں ۔ يقينا کوئي يہ دعوي نہيں کر سکتا ۔ يہ انقلاب صرف اور صرف الہي انقلاب ہے اور اس کا لانے والا اور موجد بھي خدا وند عالم ہے ۔ يہي وجہ ہے کہ کوئي بھي فرد اس انقلاب کو اپني طرف منسوب نہيں کرتا ہے حتي امام خميني(رحمۃ اللہ علیہ) بھي اپني تمام تر عظمتوں اور بے نظير قربانيوں کے با وجود اس انقلاب کو اپني طرف منسوب نہيں کرتے تھے ۔ ہميشہ يہي کہاکہ يہ انقلاب ايراني عوام کي مخلصانہ اور مجاہدانہ کوششوں کا نتيجہ ہے ۔ اگر تجزيہ کريں تو نتيجہ يہي نکلتا ہے کہ امام خميني (رحمۃ اللہ علیہ)صحيح فرماتے تھے ۔ حقيقتاً امام خمیني(رحمۃ اللہ علیہ)عوام کے لئے صرف ايک الہي ذريعہ اور وسيلہ تھے ورنہ اسلامي انقلاب کا اصل محرک خدا وند متعال ہے کيونکہ ايراني عوام نے مخلصانہ اور في سبيل اللہ اسلامي انقلاب کے لئے اقدام کئے تھے لہذا مرضي خدا اور عنايت خدا بھي ان کے ساتھ تھي ۔ يہ عوام کا خلوص ہي تھا جس کي بنا پر خدا وند عالم نے اس اسلامي انقلاب کي تائيد کي ہے ۔

کتاب کا نام:اخلا ق و معنویت
مصنف:آیت اللہ العظميٰ سید علي خامنہ اي (حفظہ اللہ)

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
6 + 3 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 63