اسلامی حکومت میں قانون کی پابندی

Tue, 01/22/2019 - 19:29

خلاصہ: امام خمینی(رح) اسلامی انقالاب کے بانی ہونے باوجود ہمیشہ اسلامی قانون کی رعایت کی۔

اسلامی حکومت میں قانون کی پابندی

کیا اسلامی جمہوریت کے بانی امام خمینی( رح) اپنے آپ پر بنیادی قانون کی رعائت ضروری سمجھتے تھے یا اپنے لئے اس سے ہٹ کر کچھ اختیارات کے قائل تھے؟
جواب: جہاں تک امام خمینی (رح) کے قول و فعل سے معلوم ہوتا ہے امام خمینی(رح) مسلسل عمومی آراء اور لوگوں کی تقدیر معین کرنے میں ان کے حق کی رعائت پر مبنی اسلامی جمہوریت کی بنیاد کی تاکید کرتے ہوئے اپنے آپ کے لئے تمام قسم کے قوانین اور ان میں سر فہرست بنیادی قانون کی رعائت لازمی سمجھتے تھے حتی اجرائی و عدالتی و قانونی مسائل میں مداخلت نہیں کرتے تھے جبکہ انقلاب کی ابتدا میں ان امور کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور امام خمینی(رح) سب کو شوق دلاتے تھے کہ قانونی دائرے میں حرکت کریں اور اس سے ہٹ کر کسی چیز کی توقع نہ رکھیں۔
     واضح ہے کہ جس رہبر نے عظیم الشان انقلاب کی ہدایت کی  اور اسے بارآور کیا نیز ہر وقت و ہر لمحہ اس کے سلسلہ میں دشمنوں کی سازش و فریب و مکاری کا خطرہ بھی محسوس کیا، عقلی و منطقی طور پر ہمیں اس رہبر کو یہ حق دینا چاہئے کہ وہ اضطراری صورت میں جدید نظام انقلابی کی حفاظت کی خاطر کچھ مقامات پر قانون سے ہٹ کر عمل کرے۔ 
http://ur.imam-khomeini.ir/ur/c508_29066/

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 8 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 89