توحید کی تجلّی، نظامِ امامت میں

Mon, 01/14/2019 - 12:00

خلاصہ: خلافت، امامت اور حکومت کے منصب کو جس کے لئے اللہ تعالیٰ مقرر کرے، صرف وہی اسے سنبھالنے کا حقدار ہے، اگر کوئی اللہ کی اجازت اور اذن کے بغیر ایسے منصب کا دعویدار بن جائے تو وہ غاصب ہے۔

توحید کی تجلّی، نظامِ امامت میں

بسم اللہ الرحمن الرحیم

امامت اور رہبریت عقیدۂ توحید کی جھلک ہے اور توحید پر منحصر اور اسی سے متعلق ہے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ سورہ بقرہ کی آیت ۱۲۴ میں حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے بارے میں ارشاد فرما رہا ہے: "إِنِّي جَاعِلُكَ لِلنَّاسِ إِمَاماً"، "میں تمہیں تمام انسانوں کا امام بنانے والا ہوں"۔
اور سورہ ص کی آیت ۲۶ میں اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: "يَا دَاوُودُ إِنَّا جَعَلْنَاكَ خَلِيفَةً فِي الْأَرْضِ"، "اے داؤد(ع)! ہم نے تم کو زمین میں خلیفہ مقرر کیا ہے"۔
ان آیات سے یہ واضح ہوتا ہے کہ امامت اپنے تمام گہرے اور قیمتی پہلوؤں کے ساتھ صرف اللہ کی طرف سے مقرر ہوتی ہے۔ یہ گہرے اور قیمتی پہلوؤں میں سے بعض یہ ہیں: زمین پر خلافت اور جانشینی، لوگوں کے درمیان حکومت کرنا اور ان کے امور کی نگرانی۔
امامت ایسا مسئلہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ کے ساتھ کوئی شریک نہیں ہوسکتا، جیسا کہ دیگر مسائل میں بھی پروردگار عالم کے ساتھ شریک ہونے کا حق کسی کو حاصل نہیں ہے۔ امامت کی توحیدی بنیاد یہاں سے واضح ہوتی ہے کہ عقیدۂ توحید کی بنیاد پر حکومت، ولایت اور حقیقی مطلق مالکیت، اللہ تعالیٰ سے مختص ہے اور ان صفات کا حق صرف اسی کا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے مقابلے میں کسی شخص کے پاس حتی اپنی جان پر نہ سلطہ اور ولایت تکوینی ہے اور نہ ہی ولایت تشریعی، تو کیسے دوسرے شخص پر اسے ولایت یا حکومت یا اس کے امور کی مالکیت کا حق حاصل ہوسکتا ہے۔
لہذا جو حکومت اللہ تعالیٰ کی جانب سے اور اس کے اذن سے نہ ہو تو وہ طاغوت (شیطانی اور باطل قوت) ہے جو اللہ کے کام اور اللہ کی حکومت میں مداخلت کررہا ہے۔ جو شخص بھی اس باطل حکومت کو تسلیم کرے اور اس کی فرمانبرداری کرے، اس نے طاغوت کی فرمانبرداری کی ہے جو انبیاء (علیہم السلام) کی دعوت کی مخالفت میں قدم اٹھایا ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے سورہ نحل کی آیت ۳۶ میں ارشاد فرمایا ہے: "وَلَقَدْ بَعَثْنَا فِي كُلِّ أُمَّةٍ رَّسُولًا أَنِ اعْبُدُوا اللَّـهَ وَاجْتَنِبُوا الطَّاغُوتَ"، "اور یقیناً ہم نے ہر ایک امت میں کوئی نہ کوئی رسول (یہ پیغام دے کر) ضرور بھیجا ہے کہ اللہ کی عبادت کرو اور طاغوت (کی بندگی) سے بچو"۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
[اصل مطالب ماخوذ از: سلسلہ مباحث امامت و مہدویت، آیت اللہ لطف اللہ صافی گلپایگانی]

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
13 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 92