طوفان بلا  میں کشتیٔ امن و امان

Sat, 12/29/2018 - 20:12

یقیناً پیغمبر اکرم[ص] اور انکے اہلبیت[ع]کشتی نجات اور ہدایت کے منارے ہیں۔

طوفان بلا  میں کشتیٔ امن و امان

پیغمبر اکرم[ص] : مَن أحَبَّ أن يَركَبَ سَفينَةَ النَّجاةِ ويَستَمسِكَ بِالعُروَةِ الوُثقى ويَعتَصِمَ بِحَبلِ اللّهِ المَتينِ فَليُوالِ عَلِيًّا بَعدي ، وَليُعادِ عَدُوَّهُ ، وَليَأتَمَّ بِالأَئِمَّةِ الهُداةِ مِن وُلدِهِ ، فَإِنَّهُم خُلَفائي وأوصِيائي وحُجَجُ اللّهِ عَلَى الخَلقِ بَعدي وسادَةُ اُمَّتي وقادَةُ الأَتقِياءِ إلَى الجَنَّةِ ، حِزبُهُم حِزبي وحِزبي حِزبُ اللّهِ ، وحِزبُ أعدائِهِم حِزبُ الشَّيطانِ؛ جو کوئی چاہتا ہو کہ كشتیٔ نجات میں سوار ہو اور ایک مضبوط و مُحکم پشت پناہی حاصل کرےاور خدا کی رسّی کو مضبوطی سے تھام لےتو اسے چاہیئے کہ میرے بعد علی سے محبت کرےاور ان کے دشمن کو دشمن جانےاور  انکی نسل سے ہدایت کا راستہ دکھانے والےآئمہ کو قبول کرےکیونکہ وہ میرے بعد تمام مخلوقات پر  خدا کی حجت ہیں اور میرے جانشین اور میرے وصی اور امت کے رہنما اور سَرور و سادات ہیں یہی وہ ہیں جو پرہیزگاروں کو جنت میں لے کر جائینگے،انکے گروہ والے میرے گروہ والے ہیں اور میرے گروہ والے خدا کے گروہ والے ہیںاور انکے دشمنوں کا گروہ شیطان کا گروہ ہے۔[حكمت نامه پيامبر اعظم (ص) ج 5  ص 122]
پیغمبر اکرم[ص]: نَحنُ سَفينَةُ النَّجاةِ ، مَن تَعَلَّقَ بِها نَجا ، ومَن حادَ عَنها هَلَكَ ، فَمَن كانَ لَهُ إلَى اللّهِ حاجَةٌ فَليَسأَل بِنا أهلَ البَيتِ؛ ہم کشتیٔ نجات ہیں. جو بھی اس پر سوار ہوانجات اسکا مقدر ہےاور جو بھی اس سے دور ہوااسکا ہلاک ہونا یقینی ہےجسے بھی اللہ سے کچھ چاہیئے اسے ہم اہل بیت کے وسیلے سےمانگنا چاہیئے۔[حكمت نامه پيامبر اعظم (ص) ج 5  ص 122]
الأمالي للطوسي عن أبي ذرٍّ: سَمِعتُ رَسَولَ اللّهِ صلى الله عليه و آله يَقولُ : إنّما مَثَلُ أهلِ بَيتي في هذهِ الاُمّةِ كمَثَلِ سَفينَةِ نُوحٍ ؛ مَن رَكِبَها نَجا و مَن تَرَكَها هَلَكَ؛امالی شیخ طوسی میں ابوذر سے منقول ہے : میں نے سنا كه رسول خدا صلى الله عليه و آله نے فرمایا : اس امت میں  اهل بيت کی مثال،  كشتیٔ نوح کی سی ہےجو بھی اس پر سوار ہوا ہوا نجات پانے وا؛ا بنااور جو بھی اسکو چھوڑ بیٹھا وہ غرق ہوگیا۔[  ميزان الحكمه  ج 10  ص 338، الأمالي للطوسي ص 482 ح 1053]

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
3 + 13 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 20