خلاصہ: دوسرے کے بارے میں فیصلہ کرنے سے پہلے ہمیں بہت زیادہ سونچنا چاہئے۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
جس طرح ہم کسی تاریک جگہ پر پہونچتے ہیں تو اپنے قدموں کو آگے بڑھانے سے روک لیتےہیں اسی طرح اگر ہم کو کسی کے بارے میں علم نہ ہو تو ہمیں چاہئے کہ ہم اپنی زبانوں اس کو اس کے بارے میں کچھ کہنے سے روک لیں اور اس کے بارے میں کسی طرح کا کوئی فیصلہ نہ کریں جس کے بارے میں خداوند متعال اس طرح ارشاد فرمارہا ہے: «وَ لا تَقْفُ ما لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ إِنَّ السَّمْعَ وَ الْبَصَرَ وَ الْفُؤادَ كُلُّ أُولئِكَ كانَ عَنْهُ مَسْؤُلا[سورہ اسراء، آیت: ۳۶ اور جس چیز کا تمہیں علم نہیں ہے اس کے پیچھے مت جانا کہ روزِ قیامت سماعت، بصارت اور قواُ قلب سب کے بارے میں سوال کیا جائے گا»۔
ہم کو ہمیشہ اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ ایک دن لوگ بھی ہمارے بارے میں فیصلہ کرنے والے ہیں اسی دن کو یاد کرتے ہوئے ہمیں دوسروں کے بارے میں اپنی زبانوں کو کھولنے سے پہلے بہت زیادہ غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے۔
Add new comment