غفلت سے دوری کے اسباب

Sun, 12/23/2018 - 11:15

خلاصہ: غفلت حقیقت میں تمام برائیوں کی کنجی ہے، غفلت کی وجہ سے انسان بہت سے اجر و ثواب سے محروم رہ جاتا ہے، انسان کے اجر و ثواب میں کمی غفلت کی وجہ سے ہی ہوتی ہے، لہذا غفلت سے نجات میں سعادت ہے، بندگی کے اعلی درجوں تک پہونچنے کیلیے غفلت سے دوری لازمی امر ہے۔

غفلت سے دوری کے اسباب

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     غفلت حقیقت میں تمام برائیوں کی کنجی ہے، غفلت کی وجہ سے انسان بہت سے اجر و ثواب سے محروم رہ جاتا ہے، انسان کے اجر و ثواب میں کمی غفلت کی وجہ سے ہی ہوتی ہے، لہذا غفلت سے نجات میں سعادت ہے، بندگی کے اعلی درجوں تک پہونچنے کیلیے غفلت سے دوری لازمی امر ہے، یہی وجہ ہے کہ غفلت سے بچاؤ کی صورت میں دنیاوی سزاؤں سے تحفظ ملتا ہے اور مرنے کے بعد دائمی نعمتیں بھی حاصل ہوتی ہیں۔
     غفلت کے نقصانات اس حد تک ہیں کہ خداوند متعال غافل انسان فاسقوں کے زمرہ میں شمار کررہا ہے: «وَلَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ نَسُوا اللَّهَ فَأَنْسَاهُمْ أَنْفُسَهُمْ أُولَئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ[سورۂ حشر، آیت:۱۹] اور خبردار ان لوگوں کی طرح نہ ہوجانا جنہوں نے خدا کو اِھلادیا تو خدا نے خود ان کے نفس کو بھی بہلا دیا اور وہ سب واقعی فاسق اور بدکار ہیں»
     غفلت سے پچنے کے چند اسباب حسب ذیل ہیں:
۱۔ گناہوں سے دوری
۲۔ اللہ کا ذکر(یاد)
۳۔  آخرت کی یاد
۴۔  زیادہ سے زیادہ قرآن کی تلاوت
۵۔ علماء کے ساتھ نشتست و برخاست
۶۔ برے لوگوں کےساتھا نشست و برخاست سے اپنے آپ کو بچانا

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
9 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 42