حلال روزی کو طلب کرنا سب سےبڑی عبادت

Sun, 12/02/2018 - 19:37

خلاصہ: عبادت کی ستر قسموں میں سے سب بڑی عبادت حلال روزی کا طلب کرنا ہے۔

حلال روزی کو طلب کرنا سب سےبڑی عبادت

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     جس وقت حضرت  محمد مصطفی(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) جنگ تبوک سے واپس ہورہےتھے، ’سعد انصاری ‘ نام کا ایک شخص آپکا استقبال کرنےکےلئے آیا اور اپنا ہاتھ رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کے ہاتھوں میں دیا، رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) نے جب سعد انصاری کے ہاتھ کو اپنے ہاتھ میں لیا تو احساس کیا کہ سعد کا ہاتھ زخمی ہے، آپ نے فرمایا: کیا ہوا، تمہارے ہاتھ پ  یہ زخم کیسا ہے؟
     سعد نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول زیادہ کام کرنے کی وجہ سے  میرا ہاتھ زخمی ہوگیا ہے، میرے گھر والوں کی تعداد زیادہ ہے اس لئے میں زیادہ کام کرنےکے لئے مجبور ہوں۔
     رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) نے اس وقت سعد کے ہاتھوں کا بوسہ لیا اور فرمایا: یہ وہ ہاتھ ہے، کہ جس کوجھنم کی آگ نہیں جلائیگی۔[خورشید عالمتاب،ص ۱۴۹]
      کام کرنے کی اتنی زیادہ اہمیت ہیکہ رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) اس کو سب سے بڑی عبادت کہر ہے ہیں اور فرما رہے ہیں کہ: عبادت کی ستر(۷۰) قسمیں ہیں اور سب سے بڑی عبادت، حلال روزی کو طلب کرنا ہے۔[۔کافی، ج۵، ص۸۸]
     امام جعفر صادق(علیہ السلام ) ارشاد فرما تے ہیکہ: «الْكَادُّ عَلَى عِيَالِهِ مِنْ حَلَالٍ كَالْمُجَاهِدِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، جو کوئی حلال روزی کی تلاش میں اپنےگھرسےنکلتا ہے، گویا ایسا ہے جیسے  ایک مجاھد خدا کی راہ میں جھاد کرنےکے لئے نکلاہو»[ کافی، ج۵، ص۸۸]
*اصول کافی، محمد یعقوب کلینی، دار الكتب الإسلامية، تھران، چوتھی چاپ، ۱۴۰۷ق۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
4 + 3 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 63