ہم کیوں پیدا کئے گئے ہیں

Tue, 08/28/2018 - 17:25

خلاصہ: خدا كى ياد سركش اور گنہگار دلوں كو اسکی كى بندگى اور اس كے حضور سجدہ ريز ہوجانے كا سبق ديتى ہے۔

ہم کیوں پیدا کئے گئے ہیں

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     ایک دن بہلول نے امام حسن عسکری(علیہ السلام) کو"جب امام(علیہ السلام) کے بچپنے کا عالم تھا"  دیکھا کہ وہ رو رہے ہیں اور دوسرے بچے کھیل رہے ہیں، بہلول نے یہ سوچا کہ امام(علیہ السلام) کا گریہ اس چیز کے لئے ہے جس سے دوسرے بچے کھیل رہے ہیں، بہلول نے امام(علیہ السلام) سے کہا چلئے میں آپ کے لئے وہ چیز خرید لیتا ہوں،
     امام(علیہ السلام) نے فرمایا: ہم کھیلنے کے لئے پیدا نہیں کئے گئے!
     بہلول نے کہا: پھر کس چیز کے لئے پیدا کئے گئے ہیں؟
     امام(علیہ السلام) نے فرمایا: علم اور دانش کو حاصل کرنے کے لئے
     بہلول نے کہا : آپ یہ کہاں سے کہہ رہے ہیں؟
     امام(علیہ السلام) نے قرآن کی اس  آیت کی تلاوت کی: «أفَحَسِبْتُمْ أَنَّما خَلَقْناكُمْ عَبَثاً وَ أَنَّكُمْ الَيْنا لا تُرْجَعُونَ[سورۂ مؤمنون، آیت۱۱۵] کیا تمہارا خیال یہ تھا کہ ہم نے تمہیں بیکار پیدا کیا ہے اور تم ہماری طرف پلٹا کر نہیں لائے جاؤ گے»۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 15 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 78