غدیر کے دن مبارکباد دینا

Sun, 08/19/2018 - 22:20

روایات میں عید غدیر کے دن ایک دوسرے کو مبارکباد دینے کی بہت تاکید کی گئی ہے اسی حوالے سے مبارک باد دینے کے طریقہ کو مندرجہ ذیل نوشتہ میں ملاحضہ فرمائیں۔

غدیر کے دن مبارکباد دینا

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام فر ما تے ہیں :جب تم غدیر کے دن اپنے مومن بھائی سے ملاقات کرو تو یہ کہو :”اَلْحَمْدُ لِله الَّذِیْ اَکْرَمَنَابِهذَ الْیَوْمِ وَجَعَلَنَامِنَ الْمُوْمِنِیْنَ وَجَعَلَنَامِنَ الْمُوْفِِیْنَ بِعَهدِه الَّذِیْ عَهدَه اِلَیْنَاوَمِیْثَا قِه الَّذِیْ وَاثَقَنَابِه مِنْ وِلَایَةِ وُلَاةِ اَمْرِه وَالْقُوَّامِ بِقِسْطِه وَلَمْ یَجْعَلْنَا مِنَ الْجَاحِدِیْنَ وَالْمُکَذِّبِیْنَ بِیَوْمِ الدِّیْنِ “[عوالم جلد ۱۵/۳صفحہ ۲۱۵۔]”تمام تعریفیں اس خد اکےلئے ہیں جس نے اس دن کے ذریعہ ہمیں عزت دی ،ہم کو ان مومنین میں قرار دیا جنہوں نے عہد خدا کی وفاداری کی اور اس پیمان کی پابندی کی جو اس نے اپنے والیان امر اور عدالت قائم کر نے والوں کے سلسلہ میں ہم سے لیا تھااور ہم کو قیامت کا انکار کرنے والوں اور جھٹلانے والوں میں نہیں قرار دیا ہے “۔
حضرت امام رضا علیہ السلام فرما تے ہیں :اس دن ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کرو اورجب اپنے مو من بھائی سے ملاقات کرو تو اس طرح کہو :”اَلْحَمْدُ لِله الَّذِیْ جَعَلَنَامِنَ الْمُتَمَسِّکِیْنَ بِوِلَایَةِ اَمِیْرِالْمُوْمِنِیْنَ علیه السلام“ ”تمام تعریفیں اس خدا کےلئے ہیں جس نے ہمیں امیر المومنین علیہ السلام کی ولایت سے متمسک رہنے والوں میں سے قرار دیا ھے “[عوالم جلد ۱۵/۳صفحہ ۲۲۳۔]
اسی طرح پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غدیر خم میں لوگوں کو حکم دیا تھاکہ وہ خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت امیر المو منین علیہ السلام کو مبارکباد پیش کریں اور آپ فرماتے تھے :ھنِّؤُنِیْ ھَنِّوٴُنِیْ “[الغدیر جلد۱ صفحہ ۲۷۱،۲۷۴۔]۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
3 + 7 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 31