خدا کی یاد

Mon, 08/13/2018 - 18:19

خلاصہ: قرآن مجید میں نماز کے مقصد کو خدا کی یاد کے عنوان سے بیان کیا گیا ہے۔

خدا کی یاد

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     خدا کی یاد کے بارے میں قرآن مجید کی تاکید اور توجہ اس حد تک ہے کہ اس نے نماز کے مقصد کو خدا کی یاد کے عنوان سے بیان کیا گیا ہے: «وَاَقِمْ الصَّلوٰةَ لِذِکرِی[سورۂ طہ، آیت:١٤]  اور میری یاد کے لئے نماز قائم کرو»۔
     قرآن مجید اور روایتوں میں خدا کی یاد کو فراوان اہمیت دی گئی ہے، یہاں تک بعض موضوع جیسے ذکر الہٰی کی تشویق، ذکر کے دنیوی و اخروی فائدے، ذکرکی کمیت و کیفیت، ذکر کے لئے زمان و مکان جیسے عناوین سے روایات میں تفصیل سے بحث کی گئی ہے جیسا کہ امام جعفرصادق(علیہ السلام) جس مجلس  میں اللہ کا ذکر نہ ہو اس کے بارے میں فرمارہے ہیں: «مَا اجْتَمَعَ‏ قَوْمٌ‏ فِي‏ مَجْلِسٍ‏ لَمْ يَذْكُرُوا اللَّهَ وَ لَمْ يَذْكُرُونَا إِلَّا كَانَ ذَلِكَ الْمَجْلِسُ حَسْرَةً عَلَيْهِمْ يَوْمَ الْقِيَامَة؛ جس مجلس میں چند لوگ جمع ہوجائیں اور اس میں اللہ کا ذکر نہ ہو اور ہمارا ذکر نہ ہو وہ مجلس قیامت کے دن ان کے لئے حسرت و اندوہ کا باعث ہوگی»[بحار الأنوار، ج۹، ص۱۶۳]۔
    انسان کو ہمیشہ دل و زبان پر ذکر خدا کو جاری رکھنا چاہئے اور اس ذکر کے لئے زمان و مکان یا کوئی خاص مجلس مخصوص نہیں ہے۔
*بحار الأنوار، محمد باقرمجلسى، ج۹۰، ص۱۶۳، دار إحياء التراث العربي ،بيروت، دوسری چاپ، ۱۴۰۳ق.

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
9 + 7 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 31