شوہروں کو مرید بنانے کے شرعی نسخے۔۔ نسخہ نمبر ۳

Mon, 03/12/2018 - 13:19

نسخوں پر عمل کرنے سے قبل اپنے اور گھروالوں کی اصلاح کی خوب دعا مانگیں کہ خداوندا  مجھے اور میری بیوی اورمیرے گھر والوں کو میری آنکھوں کی ٹھنڈک، اور مجھے انکے حقوق ادا کردنے والا  اور ان کے ساتھ حسن سلوک کرنے والا بنادے۔ مندرجہ ذیل تحریر میں خواتین کے لئے کچھ رہنما اصول مرتب کئے گئے ہیں جنکی رعایت ازدواجی زندگی کو خوشگوار بنانے کے لئے نسخۂ کیمیا سے کم نہیں۔

شوہروں کو مرید بنانے کے شرعی نسخے۔۔ نسخہ نمبر ۳

نسخہ نمبر ۳-- معاف کردیجئے ،آیندہ ایسا نہیں ہوگا--
یہ ایسا جملہ ہے جو سنگ دل سے سنگدل شخص کو بھی موم بنادیتا ہے ، بڑی سے بڑی غلطی کو بھی چھوٹا بنادیتا ہے ، بڑی سےبڑی آگ کے لئے پانی کا کام کرتا ہے ظالم کو رحم پر مجبور کردیتا ہے، دشمن کودوست بنادیتا ہے۔ یہ نسخہ کسی انسان کا، بشر کا قول نہیں بلکہ انسانوں کے پیداکرنے والے رب العزت جس کے ہاتھ میں سارے انسانوں کے دل ہیں اس کا ارشاد ہے ۔"ولا تستوی الحسنۃ ولا السیئۃ ادفع بالتی ھی احسن فاذا الذی بینک وبینہ عداوۃ کانہ ولی حمیم "(سورہ سجدہ پارہ 42) ترجمہ :"نیکی اور بدی برابر نہیں ہوتی ۔آپ نیک برتاؤ سے بدی کو ٹال دیں (پھر یکا یک آپ دیکھیں گے )کہ آپ میں اور اس شخص میں جس سے عداوت تھی وہ ایسا ہوجائے گا جیسے کوئی دلی دوست ہوتا ہے "۔ بیوی کو چاہیئے کہ منہ زوری نہ کرے ،بحث ومباحثہ نہ کرے ،ادھر ادھر کی باتین نہ بنائے سو باتوں کی ایک بات ۔۔۔۔معافی چاہتی ہوں ،آئندہ ایسا نہ ہوگا ۔ یہ لفظ ایسا ہے کہ حجاج بن یوسف جیسے ظالم شخص کو بھی نرمی پرمجبور کردیتا ہے۔ ایک مرتبہ حجاج نے سفر کے دوران ایک دیہاتی سے امتحان کے لئے پوچھا کہ تمہارا بادشاہ حجاج کیسا ہے ؟ وہ کہنے لگا بڑا ظالم ہے ،اللہ اس سے بچائے وغیرہ وغیرہ ۔ تو حجاج نے کہا تم جانتے ہو کہ میں کون ہوں ؟ اس نے کہا نہیں ۔ تو بادشاہ نے کہا میں حجاج بن یوسف ہوں ۔ دیہاتی نے کہا تم مجھے جانتے ہو میں کون ہوں ۔ حجّاج نے کہا ،نہیں ۔تو اس نے کہا میں مریض ہوں ۔ہر ماہ میں تین دن کے لئے پاگل ہوجاتا ہوں اورآج میرے پاگل بننے کا پہلا دن ہے معاف کرنا ۔ حجّاج یہ سن کر ہنسنے لگا اور اس کو چھوڑدیا ۔ اب آپ اندازہ لگائیں کہ اگر ہر چھوٹا اپنے بڑے کے سامنے غلطی کے وقت یہ کہے کہ غلطی ہوگئی آئندہ انشااللہ ایسا نہیں ہوگا ۔ ----- معاف کردیجیئے اب خیال رکھوں گی ۔ -----آئندہ آپ کو شکایت نہیں ہوگی ۔ چنانچہ ہم سب ہی خطا کار ہیں اور ہر عدالت میں اقراری ملزم معافی کا طالب ہوتاہے تو اس کے لئے نرمی ہے بمقابلہ انکاری مجرم کے۔ ایسی ناچاقی اور جھگڑے کے لمحات میں خوف خدا رکھنے والی گھروں میں جھگڑوں کی آگ کو بھجانے والی سمجھدار بیوی کا جواب سنئے ۔ ----- غلطی ہوگئی ، آئندہ ایسا نہ ہوگا ۔ یہ ایسا جواب ہے کہ شیطان کے لئے گھر میں جھگڑے پیدا کروانے کا کوئی ہتھیار باقی نہیں رہے گا۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
5 + 15 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 35