نسخوں پر عمل کرنے سے قبل اپنے اور گھروالوں کی اصلاح کی خوب دعا مانگیں کہ خداوندامجھے اور میری بیوی اورمیرے گھر والوں کو میری آنکھوں کی ٹھنڈک، اور مجھے انکے حقوق ادا کردنے والا اور ان کے ساتھ حسن سلوک کرنے والا بنادے ۔ مندرجہ ذیل تحریر میں خواتین کے لئے کچھ رہنما اصول مرتب کئے گئے ہیں جنکی رعایت ازدواجی زندگی کو خوشگوار بنانے کے لئے نسخۂ کیمیا سے کم نہیں۔
نسخہ نمبر ۲—جی ہاں ۔۔۔۔۔یہ لفظ بولنا سیکھ لیں —
یہ جھگڑوں سے نجات پانے کا زرّین نسخہ ہے ۔شوہر کہے کہ آج فلان جگہ چلنا ہے ۔۔۔۔۔ کہیں جی ہاں انشااللہ ضرورچلیں گے ۔ اگر شوہر کا کسی تقریب میں جانے کا دل نہیں چاہ رہا ۔۔۔۔ تو کہیں جی ہاں بالکل نہیں جاؤں گی ،جیسا آپ کہیں گے ویسا ہی ہوگا ۔آپ میرے شوہر ہیں آپ کی بات مقدم ہے ، آپ بالکل غم نہ کریں آپ جیسا کہیں گے ویسا ہوی ہوگا ۔۔۔۔۔اب اگر جانے کو زیادہ ہی دل چاہ رہا ہے تو اس دوران دورکعت نماز پڑھ کر خدا سے دعا کریں ۔"اے اللہ ! سارے انسانوں کے دل آپ کی دوانگلیوں میں ہیں آپ جیسا چاہیں پھیردیں ۔جب آپ کوئی فیصلہ کردیں تو کوئی اس کو روک نہیں سکتا اگر اس جانے میں خیر نہیں تومیرےدل سے اس حاجت ہی کو نکال دیے ورنہ میرے شوہر کو راضی کردے "۔ اور پھر جب شوہر کا غصّہ ٹھنڈا ہوجائے تو اس وقت نرمی سے کہے "مناسب ہوتا اگر آپ مجھے اس شادی میں جانے کی اجازت دے دیں ، آج ان کے گھر میں خوشی کا موقع ہے میں نہ جاؤں گی تو ان کی خوشی مکمل نہ ہوگی اگر آپ اجازت دے دیں تو مہربانی ہوگی ۔"اگر وہ پھر بھی نہ مانے تو صبر کرلیں ۔۔۔لیکن چند امور میں ہی ان کی مان لینے سے شوہر کو آپ پر ایسا اعتماد پیدا ہوجائے گا کہ پھر انشاءاللہ وہ آپ کی باتوں کو کبھی رد نہیں کرے گا ۔
Add new comment