وصیت حضرت فاطمة الزهراء سلام اللہ علیہا

Mon, 02/05/2018 - 04:50

ایک انسان کی وصیت اسکی زندگی کے اس تجربہ کا بھپور نچوڑ ہوتی ہے جو اس نے اپنی زندگی میں اپنے آس پاس محسوس کیا اور اسے جینے کی کوشش کی ہے اسی لئے بزرگان ملت کی وصیتیں مشعل راہ و زاد حیات ہوتی ہیں، جبکہ یہ وصیت اس جوہر انسانیت کی ہے جسکی مختصر مگر پر برکت زندگی جہاد مسلسل رہی۔

وصیت حضرت فاطمة الزهراء سلام اللہ علیہا

آپ نے جب محسوس کیا کہ اب وقت آخر آن پہنچا ہے تو آپ نے اپنے شوہر علی ابن ابی طالب علیہ السلام سے فرمایا:
یاعلیؑ! مجھے لگتا ہے میرا وقت آخر آن پہنچا ہے لہذا میں چند وصیتیں کرنا چاہتی ہوں...
آپ نے فرمایا یا زہراؑ:  سر مبارک کو میرے دامن میں رکھیں جناب سیدہ نے سرمبارک کو حضرت علی علیہ السلام کے دامن میں رکھا... حضرت علی علیہ السلام بیبی کے زرد چہرے کو دیکھ کر شدت غم نہ چھپا سکے اور رونے لگے، مولا کو روتے دیکھ کر بیبی  بھی رونے لگیں.... 
جب دونوں میں رونے کی شدت کچھ کم ہوئی تو مولا علی علیہ السلام نے فرمایا، آپ وصیت کیجئے... بیبی زہراؑ نے وصیتیں شروع کیں:
1) یا ابن عم مرد عورت کے بغیر زندگی نہیں گزار سکتا، لہٰذا آپ میرے مرنے کے بعد امامہ سے ازدواج کیجئے چونکہ امامہ باقی عورتوں کی بہ نسبت میرے بچوں پر زیادہ مہربان ہے...
2) میرے بچوں کے ساتھ نرمی سے پیش آئیے گا، کبھی ان کو سخت لہجہ سے نہ پکاریئے گا...3) میرے جنازہ کو رکھنے کے لئے ایک تابوت مہیا کیجئے گا...
4) مجھے رات کو غسل اور تجہیز وتکفین کرکے دفن کیجئے گا اور ان افراد (جنہوں نے اذیتیں دیں) کو میری تجہیز وتدفین میں آنے کی اجازت نہ دیجئے گا....
5) رسول اکرم (ص) کی بیویوں میں سے ہر ایک کو میری طرف سے مدد کیجئے گا... 

جناب آیت اللہ امینی کے مطابق آپ  کی وصیت جنکو مولائے کائنات علیہ السلام نے اپنے ہاتھوں سے تحریر کیا کچھ اس طرح ہے:
بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
''یہ وصیت نامہ فاطمہ پیغمبر اکرم (ص) کی  دختر کا ہے، میں خدا کی وحدانیت کی گواہی دیتی ہوں اور گواہی دیتی ہوں کہ محمد (ص) خدا کے رسول ہیں، بہشت اور دوزخ برحق ہے، قیامت کے واقع ہونے میں شک نہیں ہے، خدا مردوں کو زندہ فرمائے گا. یاعلیؑ خدا نے مجھے آپ کا ہمسر قرار دیا ہے تاکہ دنیا اور آخرت میں اکٹھے رہیں، میرا اختیار آپ کے ہاتوں میں ہے، اے علیؑ مجھے رات کو غسل وکفن دیجئے گا اور حنوط کرکے کسی کو خبر دیئے بغیر دفن کر دیجئے گا. اب میں آپ سے وداع کرتی ہوں میرا سلام میری تمام اولاد کو پہنچا دیجئے گا."
ماخذ: بحارالانوار جلد 43 نقل از کتاب فاطمہ زہرا مثالی خاتون.

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
9 + 2 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 59