مؤمن کی حاجت روائی

Sun, 02/04/2018 - 18:27

خلاصہ: مؤمن کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے مؤمن بھائیوں کی مشکلوں کو حل کرنے کی فکر میں رہے۔

مؤمن کی حاجت روائی

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     اہل بیت(علیہم السلام) کا چاہنے والا کبھی بھی اپنے مؤمن بھائیوں کو نہیں بھولتا، جب بھی کسی کو کوئی مشکل پیش آتی ہے اگر اس کے اختیار میں اس کو پورا کر ہوتا ہے تو وہ اسے حل کردیتا ہے اور اگر وہ اسے پورا نہیں کرسکتا تو دوسروں کے ذریعہ اس کی اس مشکل کو حل کرنے کی کوشش میں رہتا ہے۔ جس کے بارے میں امام صادق(علیہ السلام) اس طرح فرمارہے ہیں: «مَا آمَنَ بِاللَّهِ وَ لَا بِمُحَمَّدٍ وَ لَا بِعَلِيٍّ إِذَا أَتَاهُ أَخُوهُ الْمُؤْمِنُ فِي حَاجَةٍ فَلَمْ يَضْحَكْ فِي وَجْهِهِ فَإِنْ‏ كَانَتْ‏ حَاجَتُهُ‏ عِنْدَهُ‏ سَارَعَ‏ إِلَى‏ قَضَائِهَا وَ إِنْ لَمْ يَكُنْ عِنْدَهُ تَكَلَّفَ مِنْ عِنْدِ غَيْرِهِ حَتَّى يَقْضِيَهَا لَهُ فَإِذَا كَانَ بِخِلَافِ مَا وَصَفْتُهُ فَلَا وَلَايَةَ بَيْنَنَا وَ بَيْنَهُ، وہ شخص اللہ اور محمد(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) اور علی(علیہ السلام) پر ایمان لایا ہے، جس نے اپنے مؤمن بھائی کی حاجت پر اس کا مذاق نہ اڑایا ہو، اگر اس میں اتنی استطاعت ہے کہ وہ خود اس شخص کی حاجت کو پورا کرسکتا ہے تو وہ خود اس کی حاجت کو پورا کردیتا ہے، اور اگر اس میں اس بات کی استطاعت نہیں ہے تو وہ دوسروں کے ذریعہ اسکی حاجت کو پورا کرتا ہے، اور اگر وہ اپنے مؤمن بھائی کی حاجت کی طرف متوجہ نہ ہو تو ہمارے اور اس کے درمیان کوئی ولایت نہیں ہے»[مستدرك الوسائل و مستنبط المسائل‏، ج۱۲، ص۴۳۴]
     اس حدیث کے مطابق اگر کوئی معصومین(علیہم السلام) کی ولایت کے اقرار کا دم بھرتا ہے تو اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے مؤمن بھائی کی حاجت کو پورا کرنے کی کوشش میں رہے۔ اگر وہ خود اس کی اس مشکل کو حل نہ کرسکتا ہو تب بھی اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ اس کی مشکل کو حل کرنے کے لئے اپنے جاننے والوں میں رابطہ پیدا کرکے اس کی اس مشکل کو حل کرنے کی کوشش کرے اور اس وقت تک خاموش نہ بیٹھے جب تک اس کی وہ مشکل حل نہ ہوجائے۔ خدا ہم سب کو ایک دوسرے کی مشکلات کو ملکر حل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
*مستدرك الوسائل و مستنبط المسائل‏،حسين بن محمد تقى‏، ج۱۲، ص۴۳۴، مؤسسة آل البيت(عليهم السلام‏)، ۱۰۸ق۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
5 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 34